Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
342 - 541
سے نہیں ہوا کرتااورمُبلِّغ کوتو ’’ موم  ‘‘ سے زِیادہ نَرْم اوربَرْف سے زیادہ ٹھنڈارہناچاہئے ، ڈانٹ ڈَپَٹ اورجھاڑجھپٹ کرنے سے کسی کی اِصلاح مُشْکِل سے ہوتی ہے ۔ اے کاش!ہمیں بھی یہ تَوفِیْق نَصِیْب ہوجائے کہ جب کسی کوگناہوں میں مُبْتَلا پائیں ، نَمازوں میں کوتاہی کرتا دیکھیں ، جھوٹ ، غِیْبت وچُغلی ، مُسَلمان کی دل آزاری وغیرہ گناہوں میں مُلَوَّث دیکھیں تو پیٹھ  پیچھے اُس پر بے جاتنقیدکرنے اوراُس کی بُرائی کر کے خُود غیبت کی گہری کھائی میں چھلانگ لگانے کے بجائے اُس کو گناہوں کے دَلدَل سے نکالنے کی کوشش کریں ، نِہایت نَرْمی اورپیارسے اُسے سمجھانے اورثَوابِ آخِرت کے خَزانے سمیٹنے والے بنیں ۔ ہم خُلوصِ نیَّت کے ساتھ کسی کوسمجھائیں  گے تواِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّاِس کا فائدہ ضَرور ہوگا ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اپنے اندرحِلْم کامادہ پیداکرنے اورغُصّے کی عادتِ بدسے چھٹکاراپانے کے لئے چندطریقے اورعِلاج پیشِ خدمت ہیں ، ان پرعمل کی نیت کیجئے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّبے شماربرکتیں حاصل ہوں گی : 
 ٭ …  سب سے پہلے بارگاہِ الٰہی میں سچّے دِل سے گِڑگِڑاکردُعاکیجئے !کیونکہ تَوفِیْقِ خُداوَندی کے بِغَیْر انسان کسی بھی گُناہ سے بچنے کی طاقت نہیں رکھتا ۔   
 ٭ …  حِلْم کی عادت اپنانے کے لئے اس کے فَضائِل پرمشتمل رِوایات پڑھئے اور بزرگانِ دِینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے واقِعات کا مُطالَعہ کیجئے ۔ 
 ٭ …  خودکواللہعَزَّ  وَجَلَّکے عَذاب سے ڈرائیے کہ جس طرح مجھے اس شَخْص پر قُدرَت حاصِل ہے اس سے بڑھ کراللہعَزَّ  وَجَلَّمجھ پرقادرہے ۔ اگر میں نے اس پر اپنا غُصّہ نکال دیا توقِیامت کے دن غضَبِ الٰہی سے نہیں بچ سکوں گا ۔ 
 ٭ …  اِسی طرح غصے کے سبب ہونے والے طِبّی نُقصانات پرغَورکیجئے ، مثلاًاس طرح صِحّت