شُعْبہ مدنی چینل بھی ہے ٭ … مَدَنی چینل تحفُّظِ عَقائد ِاسلام کا علمبردار بن کر خوفِ خدا اور عِشقِ مُصْطفے ٰ کی شمع فروزاں رکھنے کاپیغام گھرگھرپہنچانے میں مصروف عمل ہے ٭ … مدنی چینل بین الاقوامی( International) سطح پراسلام کے پیغام کومُؤَثِّراوردل نشین انداز میں دنیاکے گوشے گوشے تک کہ جہاں اس کے بغیررسائی قدرے مشکل تھی پہنچانے کے لئے سرگرمِ عَمَل ہے ٭ … مَدَنی چینل وہ واحدسوفیصدی اسلامی چینل ہے جس پر عورتوں کو نہیں دِکھایا جاتا ، اس لحاظ سے اسے ایک آئیڈیل اِسْلامک چینل کہا جا سکتا ہے ٭ … مَدَنی چینل بے حَیائی اور فَحاشی وعُریانی کی فَضا میں بگڑی ہوئی اُمّتِ مُسلمہ کی اِصْلاح کے لیے روشن آفتاب کا کردار اَدا کر رہا ہے ٭ … مَدَنی چینل پر عَقائدوعبادات ، اَخلاق ومُعاملات اور مُعاشرت سے مُتعلِّق مسائل کواِنْتہائی اِحْتیاط اورذِمّہ داری کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ آپ سے مدنی اِلتجا ہے کہ مدنی چینل خودبھی دیکھتے رہیے ، دُوسروں کو بھی دیکھنے کی دعوت دیتے رہئے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ تِلاوتِ قرآن اورنعْتِ رسول کی میٹھی میٹھی آوازیں سُننے ، فرض عُلُوم پرمشتمل کثیرعِلمِ دِین کالازوال خزانہ پانے ، کئی جسمانی وروحانی بیماریوں ، پریشانیوں کاگھربیٹھے علاج پانے ، ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے اوران پرعمل کرنے کاجَذبہ پانے کے ساتھ ساتھ فلمیں ، ڈرامے ، گانے باجے ، بے پردگی وغیرہ گُناہوں سے بچنے ، نیکیاں کرنے اورعِشقِ رسول میں گُم رہنے کا ذِہْن بھی بنے گا ۔
مدنی چینل کے سبب نیکی کی دعوت عام ہو عام دُنیا بھر میں یارَبّ دِین کا پیغام ہو(1)
نرمی اپنائیں ، فائدہ اٹھائیں!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرہم کسی مسلمان کوگناہ میں مبتلادیکھیں تواس کے
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۳۴