Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
337 - 541
 مَوْجودہے ۔ دواَفْرادگلی میں گالَم گلوچ کررہے ہیں بُرالگا؟نہیں ، کیوں؟اِس لئے کہ اپنے مُنہ سے بھیمَعَاذَاللہگالی نکل ہی جاتی ہے ۔ فُلاں نے جھوٹ بولا ، ناگوارگزرا؟ کیوں کہ اس میں میراذاتی نقصان ہے ، رضائے الٰہی کے لئے بُراکیوں لگے گاکہمَعَاذَاللہخُودبھی تو جھوٹ بولتے رہتے ہیں ۔ یہ مثالیں صِرف چوٹ کرنے کے لئے ہیں ورنہ بَہُت سوں کی حالت یہ ہے کہ اپنے فون میں میوزیکل ٹیون نہیں ، گالی اورجھوٹ کی عادت نہیں پھر بھی”دل میں بُرا جاننے “ کا ذہن نہیں ۔ اگررِضائے الٰہی کے لئے حقیقی معنوں میں بُرائی کو دل میں بُراجاننے کی سوچ بن جائے ، کُڑھنے کی عادت ہوجائے تواِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّمُعاشَرے میں اِصلاح کادَوردَورہ ہوجائے گا ۔ جب ہم بُرائیوں کو دل سے بُرا سمجھنے میں خودپکّے ہوجائیں گے تودوسروں کوسمجھانابھی شُرُوع کردیں گے اوراِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّہرطرف سنّتوں کی مدنی بہارآ جا ئے گی اور”نیکی کی دعوت “کی دُھوم مچ جا ئے گی ۔ 
سُنّتوں کی کروں خوب خدمت		ہر کسی کو دُوں نیکی کی دعوت
نیک میں بھی بنوں التجا ہے 		یا خدا تجھ سے میری دُعا ہے (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نیکی کی دعوت اورمَدَنی چینل :
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!تبلیْغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے ، لوگوں کو غفلت کی نیند سے بیدارکرنے ، گناہوں اورگمراہیوں کے سیلاب سے بچانے ، گھر گھرعِشقِ رسول کی شمع جَلانے ، مرحبایامصطفٰے کی دُھومیں مچانے کے لئے کم وبیش103شُعْبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے ، اِنہی میں سے ایک  اِنْتہائی اَہَم 



________________________________
1 -     وسائل بخشش مرمم ، ص۱۳۹