کرتاتواسے چھوڑ دیا جاتااوراگرکمزوروناتواں چوری کرتاتواس پرحدقائم کی جاتی ، بخدا!اگر فاطمہ بنْتِ محمدبھی چوری کرتی تومیں اس کابھی ہاتھ کاٹ دیتا ۔ (1)
جہاں تک ہوسکے بُرائی کوروکو :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایاہمارے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکس قَدَرمہربان وشفیق ہیں کہ دشمنوں کے ظُلم وسِتَم پربھی عَفْوودرگُزر سے کام لیتے مگرجب آپ کے سامنے شَرِیْعت کی خِلاف ورزی کی جاتی توچہرۂ اَنورپُرجَلال ہو جاتااور کیوں نہ ہوکہ خودارشادفرماتے ہیں : ’’ تم میں سے کو ئی جب کسی بُرائی کو دیکھے تو اُسے چاہیے کہ بُرائی کواپنے ہاتھ سے بدل دے اورجسے اس کی اِستِطاعت( یعنی قوت) نہ ہو تواُسے چاہیے کہ اپنی زَبان سے بدل دے اورجویہ بھی نہ کرسکے تواُسے چاہیے کہ دل میں اس بُرائی کوبُرا جانے اوریہ کمزورترین ایمان کی عَلامت ہے ۔ ‘‘ (2)
اپنے ضَمیرسے سُوال کریں کہ ہم نے اس پرعمل کی کتنی کوشش کی؟ کسی کو گناہ کرتا دیکھ کركیاہم نے حتَّی الامکان اسے روکنے کی کوشش کی یاکم ازکم دل میں بُرا جانا؟بچّوں کی امّی کھاناپکانے میں تاخیرکردے ، کھانے میں نمک تیز ہوجائے ، بچے اسکول کی چُھٹّی کر لیں توضَرورناگوارگزرے لیکن گھروالوں کی روزانہ پانچوں نَمازیں قَضاہورہی ہوں تو ماتھے پربَل تک نہ آئے ، انہیں سمجھانے کی کوشِش تک نہ کی جائے ۔ خودسوچئے کہ کوئی میوزک بجارہاہے بے شک روکنے پرقُدرت نہیں مگرکیایہ دل میں کھٹک رہاہے ؟کیااِسے بُرا مَحسُوس کررہے ہیں؟جی نہیں ، اِس لئے کہ خوداپنے موبائل میں بھی تو ’’ مَعَاذَاللہمیوزیکل ٹیون“
________________________________
1 - مسلم ، کتاب الحدود ، باب قطع السارق الشریف...الخ ، ص ۷۱۶ ، حدیث : ۴۴۱۰
2 - مسلم ، کتاب الایمان ، باب بیان کون النهی عن المنکر...الخ ، ص ۴۸ ، حدیث : ۱۷۷