Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
335 - 541
 لوگ مجھے جانتے نہیں ۔ (1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	یہ ہے ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاکردارکہ اپنا ہویاپرایاہرایک سے محبت وشفقت سے پیش آتے ، اپنی ذات کے لئے کبھی غصہ نہ فرماتے مگرجب شرعی حدودکوتوڑاجاتااوراَحکامِ خداوندی سے منہ موڑاجاتاتوپیشانِیِ اَقدس پرجلال کے آثارنمایاں ہوجاتے ۔ چنانچہ
حُدُوْدُاللہکی پامالی پرشدیدغصہ فرماتے : 
 ٭ …  اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صِدِّیقہ طَیِّبَہ طاہِرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں : میں نے رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوکبھی بھی اپنی ذات پرکئے گئے ظُلْم کابدلہ لیتے نہیں دیکھامگرجب حُدُوْدُاللہمیں سے کسی حدکوتوڑاجاتاتوشدیدغصہ فرماتے ۔ (2) 
 ٭ …  اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَابیان کرتی ہیں کہ قُرَیش کے بنی مَخْزوم کے خاندان کی ایک عورت نے چوری کی توقریش سوچ وبچارکرنے لگے کہ بارگاہِ رسالت میں اس کی سفارش کون کرے گا؟بالآخرحضرت اُسامہ بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکااِنتخاب ہواکہ یہ بارگاہِ رسالت میں بات کرسکتے ہیں ۔ چنانچہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے جبرَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے اس عورت کی سفارش کی توآپ نے جلال بھرے اندازمیں ارشادفرمایا : کیاتمحُدُوْدُاللہمیں سفارش کرتے ہو؟پھرکھڑے ہوکرخطبہ ارشاد فرمایا : اے لوگو!تم سے پہلے کے لوگ اِسی لیے ہلاک ہوئے کہ اُن میں صاحبِ مَنصَب چوری



________________________________
1 -    الشفا ، الباب الثانی فی تکمیل محاسنہ ، فصل واما الحلم ، ۱ /  ۱۰۵
2 -    مسلم ، کتاب الفضائل ، باب مباعدتہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم للاثام   الخ ، ص ۹۷۸ ، حدیث : ۶۰۵۰