Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
326 - 541
 پُروقار ، صابِر ، رِضائے الٰہی پرراضی ، شکرگُزار ، بُردبار ، نَرم طبیعت ، پاکدامن اورشفیق ہو ، لعنت کرنے والا ، گالیاں دینے والا ، غیبت کرنے والا ، جلدباز ، کینہ پَروَر ، بخیل اورحاسدنہ ہوبلکہ ہَشّاش بَشّاش رہتاہو ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی خاطرمَحَبَّت اوربُغْض رکھنے والااوراسی کی خاطرکسی سے راضی اور ناراض ہونے والا ہو ۔ (1) 
	لہٰذاہمیں خُودبھی بُرے افعال اوربُرے اَخلاق سے بچناچاہیے اوراپنے مسلمان بھائیوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے انہیں بھی اچھے اخلاق اور عُمدہ صِفات اپنانے کی ترغیب دیتے رہناچاہیے ۔ حُسنِ اخلاق کے فضائل وبرکات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مَطبُوعہ99صَفحات پر مُشتمِل کِتاب ’’ حُسنِ اخلاق  ‘‘  کا مُطالَعہ کیجئے ۔ اس کتاب کے مُطالَعہ کی برکت سے حُسنِ اَخلاق کے رنگ برنگے ، مہکتے مہکتے مدنی پھول چننے کی سعادت حاصل ہوگی ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ
	دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  awateislami.net www.dسے بھی اس کتاب کو پڑھاجاسکتاہے ، نیزڈاؤن لوڈ(Download   ) اورپرنٹ آؤٹ( Print Out) بھی کیاجاسکتا ہے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تیرے خُلْق کوحق نے عظیم کہا :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اَخْلاقِ حسنہ کی عظمت وبلندی کوخودربِّ کائناتعَزَّ وَجَلَّنے بیان فرمایاہے ۔   چنانچہ پارہ29 ، سُوْرَۃُ الْقَلَم ، آیت نمبر4میں ارشادہوتاہے : 



________________________________
1 -    احیاء العلوم ، کتاب ریاضة النفس وتهذیب الاخلاق ، بیان علامات حسن الخلق ، ۳ / ۸۶