پیش آنا چاہئے کہ اس کی بڑی برکتیں ہیں ۔ چنانچہ
رَسُوْلُ اللہکامحبوب ومُقَرَّب :
حضرت سیِّدُناابُوثَعْلَبَہ خُشَنِیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضورپُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : بے شک تم میں سے مجھے سب سے زِیادہ محبوب اورآخرت میں میرے سب سے زِیادہ قریب وہ شخص ہوگاجوتم میں بہترین اَخْلاق والاہوگا اورتم میں سے مجھے سب سے زِیادہ ناپسنداورآخرت میں مجھ سے زِیادہ دُوروہ ہوگا جوتم میں بَد تر ین اَخْلاق والا ہوگا ۔ (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غورکیجئے !حُسنِ اَخلاق اَپنانے کی کیسی برکتیں ہیں کہ ایسا شخص دُنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے ، جبکہ بدتمیزی اور بد اخلاقی کا مُظاہَرہ کرنے والے کوکوئی پسندنہیں کرتا ، دُنیامیں بھی لوگ اُسے بُراسمجھتے ہیں اورآخرت میں بھی ذِلّت ورُسوائی اس کا مُقَدَّر بن سکتی ہے ۔
حُسنِ اَخلاق کی علامات :
حُجَّۃُالْاِسْلَامحضرت سیِّدُناامام محمدبن محمدبن محمدغزالیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحُسنِ اَخْلاق کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : حُسنِ اَخلاق کاپیکروہ ہے جوزِیادَہ حَیاوالا ، کسی کو اَذِیَّت نہ دینے والا ، نیک اَعْمال بَجالانے والا ، سچ بولنے والا ، کم گو( کم گُفْتگوکرنے والا) ، زِیادہ عمل کاعادی ، لَغْزِشَوں سے حتَّی الْامکان بچنے اورفُضُول گُفْتگُوسے پرہیزکرنے والاہو ، نیک ،
________________________________
1 - مسند احمد ، مسند الشامیین ، ۶ / ۲۲۰ ، حدیث : ۱۷۷۴۷