Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
322 - 541
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ   	وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ   	وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
درود شریف کی فضیلت : 
	اللہعَزَّ  وَجَلَّکے مَحبوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاارشادِمُشکبار ہے :  ’’  جس نے مجھ پر100 مرتبہ دُرُودِپاک پڑھا ، اللہ تَعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتاہے کہ یہ نِفاق اورجہنَّم کی آگ سے آزادہے اوراُسے بروزِ قیامت شُہَداکے ساتھ رکھے گا ۔   ‘‘ (1) 
باغِ جنَّت میں محمد مُسْکَراتے جائیں گے
پھول رَحْمَت کے جھڑیں گے ہم اُٹھاتے جائیں گے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ہم میں سے ہرایک دُنیاوآخِرت کی بھلائی اورکامیابی کا خواہش مندہے ۔ اس کے لئے ہمیں ہرمُعاملے میں اپنے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اِطاعت وپیروی کرنی ہوگی کیونکہ آپ کے اَقْوال واَفْعال ، اَخْلاق وعادات اورتمام صِفات ہمارے لئے باعِثِ نجات ہیں ۔ آج ہم پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ایک پاکیزہ  صِفَت ’’ حِلْم  ‘‘ کے بارے میں سُنیں گے ۔ یہ بھی سنے گے کہ ’’ حلم کسے کہتے ہیں؟اس کی تعریف کیا ہے ؟اوراس کی کیا اہمیّت ہے ؟  ‘‘ سب سے پہلے حِلْمِ مُصْطَفٰے سے مُتَعَلِّق ایک ایمان اَفْروزروایت ملاحظہ فرمائیے !



________________________________
1 -    معجم اوسط ، ۵ /  ۲۵۲ ، حدیث : ۷۲۳۵