Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
321 - 541
ہے گویاوہ سُوارہوتاہے ( یعنی کم تھکتا ہے )  ۔ (1)  ٭ …  جُوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑایاکنکر وغیرہ ہوتو نکل جائے ۔  ٭ …  پہلے سیدھا جُوتا پہنئے پھراُلٹا اور اُتارتے وَقْت پہلے اُلٹاجُوتااُتاریئے پھرسیدھا ۔  ٭ …  مردمردانہ اورعورت زَنانہ جُوتااستعمال کرے ۔   ٭ …  صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُالطَّرِیْقَہحضرت علامہ مولانامفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : عورَتوں کو مردانہ جُوتا نہیں پہننا چاہیے بلکہ وہ تمام باتیں جن میں مَردوں اورعورَتوں کااِمتیاز ہوتاہے ان میں ہرایک کودوسرے کی وَضع اختیارکرنے ( یعنی نقّالی کرنے ) سے مُمانَعَت ہے ، نہ مردعورت کی وَضع( یعنی طرز) اِختیارکرے ، نہ عورت مرد کی ۔ (2)  ٭ …  جب بیٹھیں توجُوتے اُتارلیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں ۔  ٭ …  ( تنگدستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ) اوندھے جُوتے کودیکھنااوراس کوسیدھانہ کرنا ، لہٰذااستعمالی جُوتااُلٹاپڑا ہو تو سیدھا کردیجئے ۔ 
	طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پر مشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت  ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب  ’’ سُنَّتیں اورآداب  ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔ 
مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروَردگار		سنّتوں کی تربیت کے قافلے میں بار بار(3)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 ٭…٭…٭…٭



________________________________
1 -    مسلم ، کتاب اللباس ، باب ماجاء فی الانتعال    الخ ، ص۸۹۴ ، حدیث : ۵۴۹۴
2 -    بہارِشريعت ، حصّہ۱۶ ، ۳ /  ۴۲۲
3 -     وسائل بخشش مرمم ، ص۶۳۵