مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ‘‘ (1)
چھینکنے کی سنتیں اورآداب :
آئیے !شیْخِ طریقت ، امیراہلسنّت ، بانِیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے ”101مَدَنی پھول“سے چھینکنے کی چندسنتیں اور آداب سُنتے ہیں : پہلے دوفرامِینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ ہوں : (1)…اللہ عَزَّ وَجَلَّکوچھینک پسندہے اورجماہی ناپسند ۔ (2) جب کسی کوچھینک آئے اوروہاَلْحَمْدُلِلّٰہِکہے تو فِرِشتے کہتے ہیں : رَبِّ الْعٰلَمِیْنَاوراگروہرَبِّ الْعٰلَمِیْنَکہتاہے توفِرِشتے کہتے ہیں : اللہعَزَّ وَجَلَّتجھ پررَحم فرمائے ۔ (3) ٭ … چھینک کے وَقت سر جھکائیے ، منہ چُھپائیے اورآواز آہستہ نکالئے ، چھینک کی آواز بلند کرنا حماقت ہے ۔ (4) ٭ … چھینک آنے پراَلْحَمْدُلِلّٰہکہناچاہیے (5) بہتریہ ہے کہاَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنیا اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال کہے ٭ … سُننے والے پرواجِب ہے کہ فوراًیَرْحَمُکَاللہ( یعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّتجھ پررحم فرمائے ) کہے ۔ اوراتنی آوازسے کہے کہ چھینکنے والاخودسن لے ۔ (6) ٭ … جواب سن کرچھینکنے والاکہے : یَغْفِرُاللہُ لَنَاوَلَکُمْ( یعنی اللہعَزَّ وَجَلَّہماری اورتمہاری مغفِرت فرمائے ) یا یہ کہے : یَھْدِیْکُمُ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ( یعنیاللہعَزَّ وَجَلَّتمہیں ہدایت دے اورتمہاراحال درست
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ / ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 - بخاری ، کتاب الادب ، باب اذا تثاوب فلیضع یدہ علی فیہ ، ۴ / ۱۶۳ ، حدیث : ۶۲۲۶
3 - معجم کبیر ، ۱۱ / ۳۵۸ ، حدیث : ۱۲۲۸۴
4 - ردالمحتار ، کتاب الحضر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ / ۶۸۴
5 - تفسیرخزائن العرفان ، سورۂ فاتحہ ، تحت الایہ : ۱پر طَحْطَاوِی کے حوالے سے چھینک آنے پرحمدِ الٰہی کو سُنَّتِ مُؤَکَّدہ لکھا ہے ۔
6 - بہارِشريعت ، حصہ۱۶ ، ٣ / ٤٧٦ ، ٤٧٧