میں نے ہاتھوں ہاتھ دعوتِ اسلامی کے مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہمیں داخلہ لینے کی نِیَّت کی اوراُسی سال سردارآباد( فیصل آباد) جاپہنچااورمَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ( فیضانِ مدینہ) مدینہ ٹاؤن میں داخلہ لے کر مدَنی ماحول کا فیضان پانے میں مَشْغُول ہوگیا ۔ کچھ ہی عرصہ میں حیرت اَنگیز طور پر مجھ میں نُمایاں تبدیلی واقع ہونے لگی ۔ آہستہ آہستہ میں بھی دعوتِ اسلامی کے مدَنی رنگ میں رنگتا چلا گیا ، عِمامہ شریف کا تاج ہر وقت میرے سر پر رہنے لگا ، نمازِ پنجگانہ کا پابند بن گیا ، ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں بھی شرکت کرنے لگا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ! 1998ء میںمَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہسے قرآنِ کریم حِفْظ کرنے کی سَعادَت حاصل کی اوراس کے بعدجامِعَۃُ الْمَدِیْنَہمیں داخلہ لے کر عالِم کورس( درسِ نظامی) کرنے میں مَشْغُول ہوگیا ۔ جامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کے سُنَّتوں بھرے مدنی ماحول میں میراکردارمزیداچھاہوگیا ، جہاں عِلْمِ دین کااِکْتِساب ہوا ، وہیں اپنے علم پر عمل کرنے ، مدَنی قافلوں میں سفر کے ذریعے اسے دوسروں تک پہنچانے اور مَدَنی کاموں کے ذریعے اِصْلاحِ اُمَّت کاسنہری مَوقع بھی ہاتھ آیا ۔ نیزشیْخِ طریقت ، اَمِیْرِ اَہْلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے بیعت ہوکرقادری عطّاری بننے کاشَرَف بھی نصیب ہوگیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!فیضانِ اَمِیْرِاَہْلسُنَّت سے درسِ نظامی( عالِم کورس) مکمل کرچکاہوں اوردین متین کی خدمت میں کوشاں ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت نشان ہے : ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے