کرے ۔ ) (1) ٭ … جوکوئی چھینک آنے پراَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال کہے اوراپنی زبان سارے دانتوں پرپھیرلیاکرے تواِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّدانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔ (2) ٭ … حضرت مولائے کائنات ، علیُّ المُرتَضٰیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُفرماتے ہیں : جوکوئی چھینک آنے پراَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَالکہے تووہ داڑھ اور کان کے درد میں کبھی مبُتَلانہیں ہوگا ۔ (3)
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب( ۱) …312 صفحات پرمشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب ’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہدعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
عاشقانِ رسول ، آئے سنت کے پھول دینے لینے چلیں ، قافلے میں چلو(4)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭…٭
نیک پڑوسی کی برکت
مُصطفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : اللہعَزَّ وَجَلَّنیک مسلمان کی وجہ سے اس کے پڑوس کے 100گھروں سے مصیبت دورفرمادیتاہے ۔
( معجم اوسط ، ۳ / ۱۲۹)
________________________________
1 - فتاوی هندیة ، کتاب الکراهیة ، الباب السابع فی السلام وتشمیت العاطس ، ۵ / ۳۲۶
2 - مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۳۹۶
3 - مصنف ابن ابی شیبة ، کتاب الدعاء ، باب فی العطسة اذا عطس...الخ ، ۷ / ۱۳۱ ، حدیث : ۱
4 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۷۱