Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
318 - 541
 شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۴۳۲؁ ھ بمطابق ستمبر2011؁ءمیں مجلسمَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہآن لائن کاقیام عمل میں لایا گیا ۔  اِس شعبے کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے کئی ملک وبیرونِ ملک کے مُسلمانوں کو نہ صرف دُرُست مَخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے بلکہ بُنیادی اسلامی تعلیمات مثلاً وُضو ، غُسْل ، تَـیَمُّم ، اَذان ، نماز ، زکوٰۃ ، روزہ اور حج وغیرہ کے مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں ، جبکہ باقاعدہ آن لائن درسِ نظامی کاسلسلہ بھی شروع ہوچکاہے ۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ(  www.Dawateislami.net) پراِس شعبے کی تفصیلی معلومات اورداخِلہ فارم (admission Form) بھی موجودہے ، لہٰذامَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ آن لائن میں داخلے کے خواہش منداسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کی اِس  ویب سائٹ  کا ضرور وِزٹ( Visit) فرمائیں ۔ 
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں		اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان  کا خُلاصہ :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان میں ہم نے پیارے آقا ، مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے کمالات و اِخْتِیارات کے بارے میں سُنا کہ
 ٭ …  روزِقیامتاللہعَزَّ  وَجَلَّاپنے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوشفاعَتِ کُبری  کااِخْتِیارعطا فرمائے گاکہ آپ اپنے ہر اُس اُمَّتی کو جہنّم سے نکال لائیں گے جس کے دل میں ذرّہ برابر بھی ایمان ہوگا ۔ یاد رہے !دُنیا میں بھی لوگوں کے ذاتی مُعاملات اور حلال  و حرام کے شرعی اَحْکامات میں آپ کوکامل اِخْتِیارات عطا فرماکرقرآنِ کریم میں ارشاد فرما دِیاگیا کہ ’’ جو کچھ تمہیں رسول عطا فرمائیں وہ لواورجس سے منع فرمائیں اس سے بازرہو  ‘‘



________________________________
1 -    وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵