Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
317 - 541
کتاب”سِیْرتِ مصطفیٰ“کاتعارُف :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سركارِ نامدار ، مدینے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فضائل و کمالات اوراِخْتِیارات کے بارے میں مزیدمعلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ875صفحات پرمشتمل کتاب”سیرتِ مُصْطَفیٰ“
 کامُطالعہ نہایت مُفید ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!اس کتاب میں اِعلانِ نَبُوّت اورہجرت سے پہلے اوربعدکے واقعات ، آپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکے اِخْتِیارات ، خاندانی حالات اورغزوات کے واقعات کے علاوہ جمادات ، نباتات ، حیوانات اورجِنّات وغیرہ سے مُتَعَلِّق معجزات نہایت عُمدہ انداز میں بیان کئے گئے ہیں ۔ اس کتاب کوآج ہیمَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے ۔ 
	دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ awateislami.net www.d سے اسے پڑھابھی جاسکتاہے ، نیزڈاؤن لوڈ(    Download) اورپرنٹ آؤٹ( Print Out) بھی کیاجاسکتا ہے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلس مَدْرَسَۃُ الْمَدِ یْنَہ آن لائن :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ایسی ہی پیاری پیاری باتیں بتائی جاتی اوربکثرت سنّتیں سیکھی اورسِکھائی جاتی ہیں ، لہٰذاہم بھی نیکیاں کرنے ، گناہوں سے بچنے ، عِلمِ دین میں اضافہ کرنے اورعِشقِ رسول بڑھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں ، اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کم وبیش103شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں کوشاں ہے ، جن میں سے ایک شعبہمَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہآن لائن بھی ہے ۔