لہٰذاآپ کوپچھلے انبیا و رُسُلعَلَیْہِمُ الصَّلَاۃ ُ وَ السَّلَامسے بڑھ کرفضائل و کمالات اوراِخْتِیارات کامالک بنایا ، حتّٰی کہ آپ کوچاندسُورج پربھی اِخْتِیارعطافرمایا ۔ چُنانچہ
نُور کا کِھلونا :
شیْخِ طریقت ، امیْرِاَہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے رِسالے ”نُورکاکِھلونا“صفحہ نمبر6 پرلکھتے ہیں : حضرت سیِّدُناعبّاسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے رسولِ اکرم ، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عَرْض کی : یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھے توآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نَبُوَّت کی نشانیوں نے آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دِین میں داخِل ہونے کی دعوت دی تھی ، میں نے دیکھاکہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم( بچپن میں) گہوارے ( یعنی جُھولے ) میں چاندسے باتیں کرتے اوراپنی اُنگلی سے اُس کی جانب اشارہ کرتے توجس طرف آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماِشارہ فرماتے ، چاند اُس جانب جُھک جاتا ۔ حُضُورپُر نُور ، شافِعِ یومُ النُّشُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : میں چاندسے باتیں کرتاتھااور چاندمجھ سے باتیں کرتا تھا ، وہ مجھے رونے سے بہلاتا تھا اورجب چاندعرشِ الٰہی کے نیچے سجدہ کرتاتواُس وقت میں اُس کیتَسْبِیْحکرنے کی آواز سُناکرتا تھا ۔ (1)
چاند جُھک جاتا جِدھر اُنگلی اُٹھاتے مَہد میں کیا ہی چلتا تھا اِشاروں پر کھلونا نُور کا(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ڈوبا سورج پلٹ آیا :
حضرت سیِّدَتُنااسماء بنْتِ عُمَیْسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَابیان کرتی ہیں کہ خیبرکے قریب مقامِ
________________________________
1 - دلائل النبوة للبیهقی ، جماع ابواب ماظھر علی رسول اللّٰہ...الخ ، باب ماجاء فی حفظ اللّٰہ...الخ ، ۲ / ۴۱
2 - حدائق بخشش ، ص۲۴۳ ، ۲۴۹