نے اپنے اِخْتِیارات پراعتراضات کرنے والے بدنصیبوں کو تنبیہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :
’’ ممکن ہے کہ کوئی شخص اپنے تخت پر ٹیک لگا کر بیٹھے اورمیری احادیث میں سے کوئی حدیث بیان کرنے کے بعد( لوگوں کے عقائدخراب کرتے ہوئے ) کہے کہ ہمارے تمہارے درمیان اللہعَزَّ وَجَلَّکی کتاب قرآن پاک موجودہے ، ہمیں اِس میں جوچیزحلال ملے گی صرف اُسی کوحلال اورجوحرام ملے گی صرف اُسی کوحرام جانیں گے ۔ ( پھرارشادفرمایا : ) اَلَاوَاِنَّ مَاحَـرَّمَ رَسُوْلُاللهِصَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَمِثْلَ مَاحَـرَّمَاللهُیعنی خبردار!جس چیزکواللہعَزَّ وَجَلَّ کارسول حرام کردے وہ بھیاللہعَزَّ وَجَلَّکی طرف سے حرام کردہ کی طرح حرام ہے ۔ ‘‘ (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یادرہے !اللہتَبارَکَ وتعالیٰ نے دُنیامیں کم وبیش ایک لاکھ24ہزارپیغمبربھیجے (2) اور اُنہیں طرح طرح کے معجزات اوربے مِثال اِخْتِیارات سے مُشَرَّف فرمایامثلاً حضرت سیِّدُنا عیسیٰرُوْحُ اللہعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکومُردے زندہ کرنے ، کوڑھ وبَرْص کی بیماری دُورکرنے اورمادرزاداندھوں کوبیناکرنے کے اِخْتِیارات ومعجزات عطافرمائے (3) ، حضرت سیِّدُناسلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوہواؤں(4) اورجِنّوں پرحکومت کرنے اورتین مِیْل سے چیونٹی کی آواز سننے وغیرہ جیسے اِخْتِیارات عطا فرمائے (5) اورجب اللہعَزَّ وَجَلَّنے شاہِ آدم وبنی آدمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکورسول بناکربھیجاتوچونکہ آپ اوّلین وآخرین کے سردار بنائے گئے ہیں ،
________________________________
1 - ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب تعظیم حدیث رسول اللّٰہ...الخ ، ۱ / ۱۵ ، حدیث : ۱۲
2 - مسند احمد ، مسند انصار ، ۸ / ۳۰۱ ، حدیث : ۲۲۳۵۱
3 - پ۷ ، المائدة : ۱۱۰
4 - پ۱۷ ، الانبیا : ۸۱
5 - پ۱۹ ، النمل : ۱۶ تا ۱۹