ترغیب کے لئے ایک مدنی بہارپیشِ خدمت ہے :
مدنی ماحول کی تربیت :
ضلع مُظَفَّر آباد( کشمیر) کے مُقیم اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مُشکبارمدنی ماحول کی برکات کا تَذکرہ کچھ اس طرح کرتے ہیں : میں قرآنِ پاک حفظ کررہا تھا مگر افسوس! میری عَملی حالت بہت خراب تھی ۔ نیکیوں سے کوسوں دُور ، آوارہ لڑکوں کی طرح زِنْدگی گُزار رہاتھا ۔ سُنَّتوں پر عمل کرنے کا شوق تھا نہ ہی عبادتِ الٰہی بَجالانے کا ذوق ۔ میرے اُجڑے گلستاں میں عمل کی مدنی بہار کچھ اس طرح آئی ، میرے ایک عزیز جن کی دُکان پر اکثر میرا آنا جانا رہتا تھا ، ایک دن وہ مجھ سے کہنے لگے : آپ قرآنِ کریم حفظ کررہے ہیں ، لیکن آپ کی عادات و اَطْوار عام لڑکوں کی طرح ہی ہیں ، آپ اپنے سر پر عمامہ تو دُور کی بات ٹوپی تک نہیں پہنتے ، اس طرح آپ اوراسکول و کالج کے عام لڑکوں میں کیافرق رہ گیا؟مزیدکہنے لگے : میرابھانجابھی سردارآباد( فیصل آباد) میں دعوتِ اسلامی کے مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہمیں قرآنِ کریم حِفْظ کرنے کی سَعادَت حاصل کررہاہے ، مگراس کااَخْلاق وکردار ، طریقَۂ گُفْتارنیزاپنے پرائے سے ملنے کااَندازقابلِ رَشک ہے ۔ رَمَضانُ الْمُبارَک کی چھٹیوں میں جب وہ گھرآئے تومَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہمیں ہونے والی عملی تَربِیَت دیکھ کرسب گھر والے بے حَد خُوش ہوئے ، ان کامَعْمُول تھاکہ سُنَّت کے مُطَابِق کھاتے پیتے ، گھرمیں داخل ہوتے وَقْت بُلندآوازسے سَلام کرتے ، والدین کے ہاتھ چُومتے ، نظریں جُھکاکرگُفْتگوکرتے ، کھانے کے دوران سُنَّتیں بیان کرتے اورسب گھروالوں کوسُنَّتوں پرعمل کی ترغیب دِلاتے ۔ مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہکے طالِبِ علم کی یہ مدنی بہار سُن کر مجھے اپنی بَدعملی پر نَدامت ہونے لگی ۔ چُنانچہ