خودہی استعمال کرنے کاحکم ارشادفرمادیا ۔ چُنانچہ
(4)…سزاکواِنعام میں بدل دیا :
حضرت سیِّدُناابوہُرَیْرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ ایک شخص نے بارگاہِ اَقْدَس میں حاضرہوکرعَرْض کی : یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں ہلاک ہوگیا ۔ استفسار فرمایا : کس چیز نے تمہیں ہلاکت میں ڈال دِیا؟عر ض کی : روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے صحبت کربیٹھاہوں ۔ ارشادفرمایا : کیاغلام آزادکرسکتے ہو؟عَرْض کی : نہیں ۔ ارشاد فرمایا : کیامسلسل دوماہ کے روزے رکھ سکتے ہو؟عَرْض کی : نہیں ۔ ارشادفرمایا : کیا60مسکینوں کوکھانا کھلا سکتے ہو؟ عَرْض کی : نہیں ۔ ارشادفرمایا : بیٹھ جاؤ ۔ اسی دوران بارگاہِ رسالت میں ( صدقے کی) کھجوروں کاٹوکرالایاگیا ۔ حُضورنَبِیِّ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس سے ارشادفرمایا : اِنہیں خَیْرات کردو ۔ عَرْض کی : اپنے سے زیادہ کسی محتاج پرخَیْرات کروں؟ حالانکہ پورے مدینہ منورہ میں کوئی گھرہم سے زیادہ محتاج نہیں ۔ یہ بات سن کر آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممسکرادیئے حتّٰی کہ داندان مبارک ظاہرہوگئے اورارشاد فرمایا : جاؤ!یہ کھجوریں اپنے گھروالوں کوکھلادو( تمہاراکفارہ اداہوگیا) ۔ (1)
سیِّدِی اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفتاویٰ رَضَوِیّہ شریف میں اِس حدیْثِ پاک کونَقْل کرنے کے بعدمصطفٰے کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شان وعظمت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : مسلمانو! گُناہ کاایسا کَفّارہ کسی نے بھی نہ سُناہوگا( کہ روزہ توڑنے پر) سَوادومَن خُرمے ، بارگاہِ سرکارسے عطا ہوتے ہیں کہ خودکھالو ، کَفّارہ ہوگیا ۔ وَاللہ!یہمُحَمّدٌرَّسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی بارگاہِ رحمت ہے کہ سزاکواِنْعام سے بدل
________________________________
1 - مسلم ، کتاب الصیام ، باب تغلیظ تحریم الجماع الخ ، ص۴۳۳ ، حدیث : ۲۵۹۵