Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
29 - 541
	دُعاہے کہاللہعَزَّ  وَجَلَّہمیں سچاعاشِقِ رسول بنائے اورعشْقِ رسول کے تَقاضوں کو پُورا  کرتے ہوئے ، خُوب خُوب  سُنَّتیں پھیلانے  کی توفیق عطا فرمائے ۔ 
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی : 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  میں نیکی کی دعوت اور سُنَّتوں کی خِدْمَت کے مُقَدَّس جَذبے کے تحتمُتَعَدَّدْشعبہ جات کاقِیام عمل میں لایاگیاہے ، اِنہی میں سے ایک شعبہ مجلس ’’ خُصُوصی اسلامی بھائی  ‘‘ بھی ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں گونگے بہرے اورنابینااسلامی بھائیوں کوخُصوصی اسلامی بھائی کہاجاتا ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!یہ مجلس ، خصوصی اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اورانہیں مُعاشرے  کاباکردارفردبنانے میں مصروفِ عمل ہے ، نیزمجلس خُصُوصی اسلامی بھائی فَرض عُلُوم پر مُشْتَمِلکتابیں شائع کرنے کاعزمِ مُصَمّم( پختہ ارادہ) رکھتی ہے بلکہ گونگے بہرے اورنابینا اسلامی بھائیوں کوعِلْمِ دین سکھانے کے ساتھ ساتھ عَصْری عُلُوم سے رُوشَناس کروانے کے لئے بہت کچھ کرنے کااِرادہ رکھتی ہے ۔ نابینااسلامی بھائیوں کے لئے عنقریبمَدْرَسَۃ ُ الْمَدِیْنَہ کی ترکیب بھی کی جائے گی ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں		اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مَچی ہو!(1)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ !دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بڑی برکتیں ہیں ، کئی برائیوں کے دل دادہ بگڑے ہوئے لوگ اس ماحول کی برکت سے نیکیوں کے حریص بن گئے ،



________________________________
1 -   وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵