کے لئے نہیں تم حضرت مُوسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کے پاس جاؤ کیونکہ وہکَلِیْمُاللہ ہیں ۔ لوگ ان کی خدمت میں حاضرہوں گے تووہ بھی یہی فرمائیں گے : میں اِس کے لئے نہیں تم حضرت عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَامکی بارگاہ میں جاؤ کہ وہروحُاللہاورکَلِمَۃُاﷲہیں ۔ لوگ ان کی خدمت میں حاضرہوں گے تووہ بھی یہی فرمائیں گے کہ میں اِس کے لئے نہیں تم حضرت سیِّدُنامحمدمُصْطَفٰے ، احمدمجتبیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ بے کس پناہ میں چلے جاؤ ۔ لوگ میرے پاس آئیں گے تومیں فرماؤں گاکہ میں ہی توشفاعت کرنے کے لئے ہوں ۔ پھرمیں اپنے رَبّعَزَّ وَجَلَّ سے اِجازت طَلَب کروں گاتومجھے اِجازت ملے گی اوراللہعَزَّ وَجَلَّمجھے ایسی حمد القافرمائے گاجو ابھی میرے ذہن میں نہیں ، میں اس کی حمدکرتے ہوئے سجدے میں گرجاؤں گاتوکہاجائے گا : ’’ يَامُحَمَّدُاِرْفَعْ رَاْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْیعنی اے محمد( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) !اپناسراُٹھائیے ، کہئے آپ کی سُنی جائے گی ، مانگئے عطا کِیاجائے گا ، شَفاعت کیجئے ، قبول کی جائے گی ۔ ‘‘ میں عَرْض کروں گا : ’’ يَارَبِّ اُمَّتِيْ اُمَّتِيْ ، اے ربعَزَّ وَجَلَّ!میری امت ، میری امت ۔ توفرمایا جائے گا : جائیے !اوراپنی اُمَّت میں سے ہر اس شخص کو( جہنّم سے ) نکال لیجئے جس کے دل میں جَوبرابربھی ایمان ہو ۔ میں جاؤں گااوراُنہیں نکال لاؤں گا ۔ پھر واپس آؤں گااورحمدکرتے ہوئے رب تعالیٰ کے حضور سجدے میں گرجاؤں گاتوکہا جائے گا : يَامُحَمَّدُ اِرْفَعْ رَاْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ یعنی اے محمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) !اپناسراُٹھائیے ، کہئے آپ کی سُنی جائے گی ، مانگئے عطاکِیا جائے گا ، شَفاعت کیجئے ، قبول کی جائے گی ۔ ‘‘ میں عَرْض کروں گا : ’’ يَارَبِّ اُمَّتِيْ اُمَّتِيْ ، اے ربعَزَّ وَجَلَّ! میری امت ، میری امت ۔ کہاجائے گا : جائیے !اوراپنی اُمَّت کے ہر اُس شخص کو نکال لائیے جس کے دل میں