میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کی اِس عظیم نورانی رات میں بی بی آمنہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے گلشن کے مہکتے پھول ، رسولِ مقبولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شان وعظمت کامُبارَک ذِکرکرکے رحمتیں اوربرکتیں سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوبارگاہِ الٰہی میں وہ مقام ومرتبہ حاصل ہے جونہ کسی کوملاہے اورنہ ملے گا ۔ سیِّدِی اعلیٰ حضرت ، امام اہْلِ سنت ، مولانا ، شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حدائق بخشش شریف میں فرماتے ہیں :
وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا
کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا تِرے شہر و کلام و بقا کی قسم(1)
محبوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوعطاکئے گئے فضائل وکمالات میں سے ایک فضل اختیاراتِ مصطفٰے بھی ہے ۔ آئیے !سنتے ہیں کہ اللہعَزَّ وَجَلَّنے اپنے پیارے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوکیاکیااختیارات عطافرمائے ہیں اورحکومت مصطفٰے کیسی شان والی ہے ۔ چنانچہ
اِخْتِیاراتِ مُصْطَفٰے :
بِاِذنِ پروردگاردوعالَم کے مالک ومُختارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکااِرشادِحقیقت بُنیاد ہے : جب قیامت کادن ہوگاتولوگ اِکَھٹّے ہوکرحضرت آدمعَلَیْہِ السَّلَامکی خدمت میں حاضر ہوں گے اورعَرْض کریں گے کہ آپ اپنے رَبّعَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں ہماری شفاعت کیجئے ۔ وہ فرمائیں گے : میں اِس کے لئے نہیں تم حضرت ابراہیمعَلَیْہِ السَّلَامکادامن پکڑو کیونکہ وہ اللہعَزَّ وَجَلَّکے خلیل ہیں ۔ لوگ ان کے پاس جائیں گے تووہ بھی یہی فرمائیں گے کہ میں اِس
________________________________
1 - حدائق بخشش مرمم ، ص۸۰