Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
292 - 541
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
	اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ   	وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ   	وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
درود شریف کی فضیلت : 
	سُلطانِ دو جہان ، رحمَتِ عالمیانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جنّت نشان ہے : جو مجھ پرجُمُعہ کے دن اور رات میں100مرتبہ دُرودِپاک پڑھے ، اللہعَزَّ  وَجَلَّاُس کی100حاجتیں پوری فرمائے گا ، 70آخرت کی اور30دُنیا کی اوراللہعَزَّ  وَجَلَّایک فرشتہ مُقَرَّر فرما دے گا ، جواس دُرودِ پاک کومیری قبر میں یوں پہنچائے گا ، جیسے تمہیں تحائف پیش کئے جاتے ہیں ، بِلا شُبہ میراعلم میرے وِصال کے بعدویساہی ہوگاجیسا میری حیات میں ہے ۔ (1) 
اُن پر دُرود جن کو کَسِ بے کَساں کہیں		اُن پر سلام جن کو خَبَر بے خَبَر کی ہے (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عظیم رات!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہتبارک وتعالیٰ کالاکھ لاکھ شُکْرکہ جس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر عظیْمُ الشان فضائل و برکات والی مُقدّس رات نصیب فرمائی ، یہ وہ عظیم رات ہے کہ جس میں  محبوبِ ربّ ، سلطانِ عرب ، رسولِ اکرم ، شافِعِ اُمم ، سراپا جُودوکرم ، دافِعِ



________________________________
1 -   شعب الایمان ، باب فی الصلوات ، فضل الصلاة علی النبی...الخ ، ۳ /  ۱۱۱ ، حدیث : ۳۰۳۵
	روح البیان ، پ۲۴ ، حم السجدة ، تحت الایة : ۱۲ ، ۸ /  ۲۴۱
2 -   حدائق بخشش ، ص۲۰۹