عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسیدھی جانب سے شروع کِیا کرتے ، لہٰذا پہلے سیدھی آنکھ میں سُرمہ لگائیے پھر اُلٹی آنکھ میں ۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پرمشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب
’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
رہوں ہر دَم مُسافِر کاش ”مَدَنی قافِلوں“ کا میں
کَرَم ہو جاے ٔ مَوْلا گر! عِنایت یہ بڑی ہوگی(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭
شوہرکونیک نمازی بنانے کانسخہ
اگرکسی عورت کاخاوندبُری عادتوں کاشکارہواورگھرمیں ہروقت جھگڑا رہتاہوتوہربار ’’ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ‘‘ کے ساتھ گیارہ سوگیارہ( 1111) مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہپڑھ کرپانی پردم کرے پھراپنے خاوندکوپلائے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّشوہرنیک نمازی بن جائے گا ۔ ( یہ عمل اس طرح کرناہے کہ شوہروغیرہ کو پتانہ چلے ورنہ غلط فہمی کے سبب فسادہوسکتاہے چاہیں توکولروغیرہ میں دم کرلیجئے اور شوہر سمیت سبھی اس سے پانی پئیں) ۔
( زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی ، ص۳۲)
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۳۹۳