مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ‘‘ (1)
سُرمہ لگانے کی سنتیں اورآداب :
آئیے !شیْخِ طریقت ، امیْرِاَہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے ’’ 101مَدَنی پھول ‘‘ سے سُرمہ لگانے کی سنّتیں اورآداب سُنتے ہیں : فرمان مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے : ٭ … ”تمام سُرموں میں بہترسُرمہ”اِثْمِد“( اِث ۔ مِد) ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اورپلکیں اُگاتاہے ۔ (2) ٭ … پتّھر کا سُرمہ اِسْتِعْمال کرنے میں حَرَج نہیں اور سِیاہ سُرمہ یا کاجَل بَقَصْدِ زینت( یعنی زینت کی نِیَّت سے ) مرد کو لگانا مکروہ ہے اورزینت مقصودنہ ہوتوکراہت نہیں ۔ (3) ٭ … سُرمہ سو تے وقت اِسْتِعْمال کرنا سُنَّت ہے ۔ (4) ٭ … سُرمہ استعمال کرنے کے تین منقول طریقوں کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے : ( ۱) …کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں(5) ، ( ۲) …کبھی دائیں( یعنی سیدھی ) آنکھ میں تین اوربائیں( یعنی اُلٹی) میں دو(6) ، ( ۳) …توکبھی دونوں آنکھوں میں دودواورپھرآخِرمیں ایک سَلائی کوسُرمے والی کرکے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگائیے ۔ (7) اس طرح کرنے سے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّتینوں پرعمل ہوتارہے گا ۔ ٭ … یادرکھئے !تکریم کے جتنے بھی کام ہوتے سب ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ / ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 - ابن ماجہ ، کتاب الطب ، باب الکحل بالاثمد ، ۴ / ۱۱۵ ، حدیث : ۳۴۹۷
3 - فتاوی هندیة ، کتاب الکراهیة ، الباب العشرون فی الزینة...الخ ، ۵ / ۳۵۹
4 - مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۱۸۰
5 - ترمذی ، کتاب اللباس ، باب ماجاء فی الاکتحال ، ۳ / ۲۹۳ ، حدیث : ۱۷۶۳
6 - مصنف ابن ابی شیبة ، کتاب الادب ، باب فی الکحل...الخ ، ۶ / ۱۲۷ ، حدیث : ۳
7 - مصنف ابن ابی شیبة ، کتاب الادب ، باب فی الکحل...الخ ، ۶ / ۱۲۷ ، حدیث : ۲