Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
289 - 541
  مجھ پر ’’ اِنفِرادی کوشِش  ‘‘ کرتے ہوئے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی رغبت دِلائی اُن کی ’’ اِنفرادی کوشِش  ‘‘ کے سبب میں نے دوایک بارہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرہی لی ۔ ایک دن اُنہوں نے میرے والِدصاحِب کو ’’ دعوتِ اسلامی  ‘‘ کے اِشاعتی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہسے جاری ہونے والے سنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ
 ’’ مُردے کی بے بسی  ‘‘  تحفۃً دی ۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّکی رَحمت سے ایک رات مجھے یہ کیسٹ سننے کی سعادت حاصل ہوئی ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!اس بیان کی بَرَکت سے میرے دِل کی دُنیا زَیر وزَبرہونے لگی ، خاص کراِس جُملے :  ’’ انسان کومرنے کے بعداندھیری قبرمیں اُتاردیا جائے گا ، گاڑی ہوئی تووہ بھی گیراج میں کھڑی رہ جائے گی  ‘‘ نے میرے دل میں مَدَنی انقِلاب برپا کردیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ! میں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے تمام سابِقہ گناہوں سے توبہ کرلی ، اپنا موبائل اور کمپیوٹربھی گانوں کی نحوستوں سے پاک کردیااور ’’ دعوتِ اسلامی  ‘‘ کے مَدَنی ماحَول سے وابَستہ ہوگیا ۔ اِس ’’ مَدَنی ماحول  ‘‘ نے مجھے یکسر بدل کر رکھ دیا ، میں نے اپنے چہرے پر پیارے پیارے آقا ، مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مَحَبَّت کی نشانی داڑھی مبارَک اورسرپرعِمامہ شریف کا تاج سجالیااورسنّت کے مطابِق مَدَنی لباس زیْبِ تن کرلیا ۔ 
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں 		اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان  کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت  نشان ہے :  ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے 



________________________________
1 -   وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵