بیان کاخُلاصہ :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّآج کے بیان میں ہم نے حضرت سیِّدُنا عُمَرفارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے عشْقِ رسول کے حوالے سے پیارے پیارے واقعات اور ضِمْنًا اَہَم مَدَنی پُھول بھی چننے کی سعادت حاصل کی ۔ مثلاً
٭ … اللہعَزَّ وَجَلَّکی عطاسے اسی عِشقِ کامل کے طُفیل سیِّدُنافارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُتَعَالٰی عَنْہکودُنیا میں اِخْتیار و اِقْتداراورآخرت میں عِزَّت ووَقارملا ۔
٭ … سیِّدُنافارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عشْقِ رسول کی اَعْلیٰ وعُمدہ مثال قائم کر کے قیامت تک آنے والے مُسلمانوں کوآقائے دوعالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عشق کرنے کا سلیقہ سکھادیا ۔
٭ … آج کے اس پُرفِتَن دَور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایسے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں ، جہاں عاشقانِ مُصطفٰے کا تَذکرہ ہوتاہے ، ان کے عِشْقِ رسول کے واقعات سُنائے جاتے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّاس کی برکت سے ہمارے دل میں بھی عشْقِ مُصطفٰے کی شَمْع روشن ہوگی اورعمل کاجَذبہ بڑھے گا ۔
٭ … اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!ایساپیارامَدَنی ماحول دعوتِ اسلامی پیش کررہی ہے ، لہٰذا ہم سب بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں ، ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع اورہر ہفتہ ہونے والے مدنی مذاکرے میں اوّل تاآخرشرکت ، مدنی قافلوں میں سفراورمَدَنی اِنْعامات پرعمل کی کوشش جاری رکھیں ، ہماری زندگی میں مدنی اِنْقلاب برپا ہوجائے گا ، ہم بھی سُنَّتوں کے پابند اور نیک مُسلمان بن جائیں گے ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ