Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
288 - 541
 فضائل واردہوئے ہیں ، ایک حدیث پاک ملاحظہ فرمائیے ۔ چنانچہ
فرشتے اپنے بازوبچھادیتے ہیں : 
	مروی ہے کہ جوشخص علم کی طلب میں کسی راستے پرچلتاہے اللہعَزَّ  وَجَلَّاسے جنت کے راستے پرلے جاتاہے اورطالِبِ علم کی خُوشنودی کے ليے فِرِشْتے اپنے بازُوبچھادیتے ہیں ۔ (1) 
	آئیے !ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت  کی ایک مدنی بہارسنتے ہیں ۔ چنانچہ
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی مدنی بہار : 
	پنجاب( پاکستان) کے شہرچِشتیاں شریف کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے : نَمازوں سے جی چُرانا ، داڑھی مُنڈانا ، والِدَین کو سَتانا وغیرہ وغیرہ گُناہ ، میری زندگی کا حصّہ بن چکے تھے ، گانے باجے سننے کاتو مجھے جُنون( یعنی پاگل پن) کی حدتک شوق تھا ، طرح طرح کے گانے میرے موبائل فون اورکمپیوٹرمیں ہروَقت موجودرہتے ۔ اِنٹرنَیٹ کے غَلَط اِستِعمال کے گناہ میں بھی مُلوَّث تھا ۔ جِینز( JEANS) کے سِوا کسی اورکپڑے کی پتلون نہ پہنتاحتّٰی کہ ایک مرتبہ عیدکے موقع پروالِدصاحِب نے سُوٹ سِلوالیا ، لیکن میں نے اُسے پہننے سے اِنکار کردیااورنَفس کی خواہِش کے مطابِق پینٹ شَرٹ خریدکر عید کے پُر مَسرَّت موقَع پروہی پہنی ۔  فیشن کادِلدادہ ہونے کی وجہ سے میں نے عمامہ اور کُرتے پاجامے کے بارے میں توکبھی سوچا بھی نہ تھا ۔  میرے سُدھرنے کے اسباب کچھ یوں ہوئے کہ ہماری مسجِدمیں جونئے امام صاحِب تشریف لائے ، وہ خوش قسمتی سے تبلیْغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی  ‘‘ کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ تھے ۔ ایک دن اُنہوں نے 



________________________________
1 -    ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاء فی  فضل الفقہ علی العبادة ، ۴  / ۳۱۲ ، حدیث : ۲۶۹۱