حاصل کی :
٭ … یقیناًایک مسلمان کے لیے دِین ودنیاکی بھلائیاں حاصل کرنے کابہترین نسخہ اطاعَتِ مُصْطَفٰے ہی ہے ۔
٭ … اپنے تمام ترمُعاملات کواطاعَتِ مُصْطَفٰے کے سانچے میں ڈھالنے والا ہی دُنیا وآخرت میں کامیاب ہے ۔
٭ … صحابَۂ کرامرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکامُقدَّس کرداربھی ہمارے لیے مَشعَلِ راہ ہے کہ ان حضرات نے بھی اپنی ساری زندگی اِطاعَتِ مصطفٰے میں بسرکی ۔
دعاہے اللہعَزَّ وَجَلَّہمیں اپنااوراپنے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکامُطیع وفرمانبرداربنائے اورہربُرے کام سے بچنے کی توفیق عطافرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْامینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وارسنتوں بھرااجتماع“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!گناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکرنیکیاں کرنے اورنیکی کی دعوت کوعام کرنے کے لئے ذیلی حلقے کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں اوّل تاآخرشرکت بھی ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!عِلمِ دِین سے مالامال ایسے اجتماع میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں ۔ عِلمِ دین کی محفل میں شرکت کاثواب ملتااورڈھیروں علم دین حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے ۔ احادیْثِ مُبارَکہ میں عِلمِ دین سیکھنے کے بڑے