Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
286 - 541
 اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّدنیاوآخرت کی بے شماربرکتیں نصیب ہوں گی ۔ 
مجلس مَدَنی اِنعامات کاتعارُف :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیْخِ طریقت ، امیْرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی خواہشات کے عین مُطابق اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں اورجامِعَاتُ الْمَدِیْنَہومَدَارِسُ الْمَدِیْنَہ کے طلبہ وطالبات کوباعمل بنانے اورمَدَنی اِنعامات پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے تبلیْغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ’’ مَجْلِس مَدَنی اِنْعامات  ‘‘   کا قیام عمل میں آیا ۔ امیْرِاہلسنتمَدَّظِلُّہُ الْعَالِیفرماتے ہیں :  ’’ کاش!دیگرفرائض وسُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں ان مَدَنی انعامات کوبھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے میں( مَدَنی انعامات کے رسالے ) کوعام کردیں اورہرمسلمان اپنی قَبْروآخِرت کی بہتری کے لئے ان مَدَنی اِنعامات کواِخلاص کے ساتھ اپناکراللہعَزَّ  وَجَلَّکے فضل وکرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا پڑوسی بننے کا عظیم ترین اِنعام پا لے ۔   ‘‘ 
آئیے !نیت کرتے ہیں کہ ہم بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ کر چڑھ کرحصہ لیں گے اورمدنی انعامات پر نہ صرف خود عمل کریں گے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دلا کر ڈھیروں ثواب کمائیں گے ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان کا خلاصہ :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے اطاعَتِ مُصْطَفٰے کے مُتَعلِّق کچھ سننے کی سعادت