(6)…ارشادفرمایا : جوکسی مومن کوضَرَر( نقصان) پہنچائے یااس کے ساتھ مَکْراوردھوکابازی کرے وہ مَلْعُون ہے ۔ (1)
(7)…ارشادفرمایا : جواپنے کسی مُسلمان بھائی کواس کے کسی ایسے گُناہ پرعاردِلائے جس سے وہ توبہ کرچکاہوتوعاردِلانے والااس وقت تک نہیں مرے گاجب تک کہ وہ خُوداس گُناہ کونہ کرلے (2) ۔ (3)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی بیان کردہ فرامیْنِ مُصطفٰے پر عمل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تواِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّہماری زِندگی میں بھی نیکیوں کی مدنی بہارآجائے گی اورگُناہوں بھری زِندگی سے چھٹکارامل جائے گا ۔ آئیے !ہم بھی پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے ، والدین اورتمام مُسلمانوں سے حُسنِ سُلُوک کرنے ، مُسلمانوں کی دل آزاری سے بچنے ، ان کادل خُوش کرنے ، یتیموں پرشفقت اورحسْبِ اِسْتطاعت ، اہل و عیال کی مدنی تَربِیَت کرنے ، مسلمانوں کواچھی باتیں بتانے ، ان کی پردہ پوشی کرنے ، مُصیبت پرصَبْرکرنے ، ظُلم وزِیادتی ، فحش گوئی ، بُغْض وکینہ ، وعدہ خلافی ، دھوکادَہی وغیرہ گُناہوں سے بچنے کی خُودبھی نِیَّت کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بچائیں گے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ۔ نیکیوں میں رَغْبت اور اِستقامت پانے کے لئے ہرماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفراورمدنی اِنْعامات پرعمل کیجئے ،
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب البروالصلة ، باب ماجاء فی الخیانة والغش ، ۳ / ۳۷۸ ، حدیث : ۱۹۴۸
2 - بُرے اعمال کی وعیدوں کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ کتب ’’ جہنم میں لے جانے والے اعمال( جلداول ، دوم) ‘‘ اور ’’ 76کبیرہ گناہ ‘‘ کا مطالعہ کیجئے !
3 - ترمذی ، کتاب صفة القیامة ، باب۵۳ ، ۴ / ۲۲۶ ، حدیث : ۲۵۱۳