Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
284 - 541
پوشی فرماکراسے جنت میں داخل فرمائے گا ۔ (1) 
(8)…ارشادفرمایا : جس کے مال یاجان میں مصیبت آئی پھراس نے اسے پوشیدہ رکھااور لوگوں پر ظاہرنہ کیاتواللہعَزَّ  وَجَلَّپرحق ہے کہ اس کی مغفرت فرما دے (2)  ۔ (3) 
وعیدوں پرمشتمل سات فرامین مصطفٰے :
(1)…ارشادفرمایا : بروزِقیامت اللہعَزَّ  وَجَلَّدوقسم کے لوگوں کی طرف نظررحمت نہیں فرمائے گا : ( ۱) …قطع رحمی کرنے والااور( ۲) …بُراپڑوسی ۔ (4) 
(2)…ارشادفرمایا : ظُلم سے بچوکہ ظلم قیامت کے دن اندھیریاں ہوگا ۔ (5) 
(3)…ارشادفرمایا : فُحْش گوئی سخت دِلی سے ہے اور سخت دِلی آگ میں ہے ۔ (6) 
(4)…ارشادفرمایا : بُغْض سے بچوکہ یہ دین کومُونڈدیتا( یعنی تباہ وبربادکردیتا) ہے ۔ (7) 
(5)…ارشادفرمایا : جومُسلمان عہدشِکنی اوروعدہ خِلافی کرے اس پراللہعَزَّ  وَجَلَّ ، فرشتوں اورتمام لوگوں کی لعنت ہے اوراس کانہ کوئی فرض قبول ہوگانہ نفل ۔ (8) 



________________________________
1 -    معجم کبیر ، ۱۷ / ۲۸۸ ، حدیث : ۷۹۵
2 -   نیک اعمال کے فضائل سے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ743صفحات پرمشتمل کتاب ’’ جنت میں لے جانے والے اعمال  ‘‘  کامطالعہ بے حدمفیدہے ۔ 
3 -    معجم اوسط ، ۱  / ۲۱۴ ، حدیث : ۷۳۷
4 -    مسند فردوس ، ۱ /  ۲۳۷ ، حدیث : ۱۶۸۰
5 -    مسلم ، کتاب البر والصلة ، باب تحریم الظلم ، ص۱۰۶۹ ، حدیث : ۶۵۷۶
6 -    ترمذی ، کتاب البر والصلة ، باب ما جاء  فی الحیاء ، ۳  / ۴۰۶ ، حدیث : ۲۰۱۶
7 -    ترمذی ، کتاب صفة القیامة ، باب۵۶ ، ۴ / ۲۲۸ ، حدیث : ۲۵۱۶
8 -    بخاری ، کتاب الجزیة والموادعة ، باب اثم من عاھدثم غدر ، ۲ /  ۳۷۰ ، حدیث : ۳۱۷۹