Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
283 - 541
فضائل پرمشتمل آٹھ فرامین مصطفٰے :
(1)…ارشادفرمایا : اللہعَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک سب سے زِیادہ پسندیدہ کام ، نمازکواس کے وَقْت پر اَداکرنا اور والِدَین کے ساتھ بھلائی کرناہے ۔ (1) 
(2)…ارشادفرمایا : اللہعَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک فرائض کے بعدسب سے پسندیدہ کام کسی مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرناہے ۔ (2) 
(3)…ارشادفرمایا : اللہعَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک سب سے پسندیدہ گھروہ ہے ، جس میں یتیم کو عزّت دی جاتی ہو ۔ (3) 
(4)…ارشادفرمایا : کوئی اپنے مُسَلْمان بھائی کو اس سے اَفْضل فائدہ نہیں پہنچاسکتا کہ اسے کوئی اچھی بات پہنچے تو وہ اپنے بھائی کوپہنچا دے ۔ (4) 
(5)…ارشادفرمایا : اچھی بات کے علاوہ اپنی زبان کوروکے رکھو ، اس طرح تم شیطان پر غالب آجاؤگے ۔ (5) 
(6)…ارشادفرمایا : کامل ترین ایمان والاوہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور اہْلِ خانہ کے ساتھ نرمی برتنے والاہو ۔ (6) 
(7)…ارشادفرمایا : جوشخص اپنے مسلمان بھائی کے کسی عیب پرمطلع ہواپھراس کی پردہ پوشی کی تو اللہعَزَّ  وَجَلَّاس کی پردہ 



________________________________
1 -    بخاری ، کتاب التوحید ، باب وسمی النبی الصلاة عملا...الخ ، ۴ / ۵۸۹ ، حدیث : ۷۵۳۴
2 -    معجم کبیر ، ۱۱ /  ۵۹ ، حدیث : ۱۱۰۷۹
3 -    معجم کبیر ، ۱۲ /  ۲۹۶ ، حدیث : ۱۳۴۳۴
4 -    جامع بیان العلم و فضلہ ، باب دعاء رسول اللّٰہ لمستمع العلم و حافظہ و مبلغہ ، ص۶۲ ، حدیث : ۱۸۵
5 -    مسند ابی یعلی ، مسند ابی سعید الخدری ، ۱ /  ۴۳۲ ، حدیث : ۹۹۶
6 -    ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجاء فی استکمال الایمان...الخ ، ۴ / ۲۷۸ ، حدیث : ۲۶۲۱