کسی کے ساتھ اچھا سُلُوک کیاتومیں قیامت کے دن اسے اس کاصِلہ عطافرماؤں گا ۔ (1)
لہٰذااللہعَزَّ وَجَلَّاوراس کے پیارے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رِضاوخُوشْنُودی کے حصول اوراپنی دنیاوآخرت بہتربنانے کے لئے ہمیں بھی ساداتِ کرام کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش آنا چاہئے اوران کی خِدْمت کرتے رہناچاہئے ۔
ہم کو سارے سیّدوں سے پیار ہے اِنْ شَآءَاللہ دوجہاں میں اپنابیڑاپار ہے (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرآپ سیِّدُنا فارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی طرح دیگرصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضوَانکے عشْقِ رسول سے بھرپورپیارے پیارے واقعات پڑھنا چاہتے ہیں تودعوتِ اسلامیکے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ274صفحات پرمُشْتمل عِشقِ رسول کے جام پلانے والی بہت ہی پیاری کتاب”صحابَۂ کرام کاعشْقِ رسول“ضَرور پڑھئے ۔ اس کتاب کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے پڑھاجاسکتا ہے ، نیزڈاؤن لوڈ( Download ) کرکے پرنٹ آؤٹ( Print Out) بھی کیاجاسکتاہے ۔
اسی طرح دل میں عِشْقِ رسول اورعشْقِ صحابہ واَہلبیت کی شمع کومزیدفروزاں کرنے کے لئے دعوتِ اسلامیکے مدنی ماحول سے ہردَم وابستہ رہئے !اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ اَعما لِ صالحہ( نیک اعمال) کی قیمتی دولَت حاصل ہوگی ، گُناہوں سے نَفْرت کاذِہْن بنے گا اورہماری آخرت بھی سَنور جائے گی ۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - الکامل لابن عدی ، رقم۱۳۸۹ ، عیسی بن عبداللہ بن محمد ، ۶ / ۴۲۵
2 - کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۲۸۰