Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
277 - 541
	مَدرَسۃُ الْمَدِیْنَہ للبناتمیں قارِیہ اسلامی بہنیں مدنی منیوں کو فیِ ْسَبِیْلِاللہ قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مُفْت تعلیم دیتی ہیں ۔ مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغاتمیں بڑی عُمْر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعی طورپر فیِ ْسَبِیْلِاللہقرآن پڑھاتیں ، نماز ، دُعائیں اور ان کے مخصوص مسائل وغیرہ سکھاتی ہیں ۔ مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہللبنات آن لائن میں اسلامی بہنیں ، اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ دُرست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھاتی اورسنّت کے مطابق ان کی مدنی تربیت کرتی ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!کم وبیش72ممالک میں طلبہ وطالبات انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ 
	دعوتِ اسلامی کے مَدْرَسَۃُالْمَدِیْنَہبالِغان وبالِغات میں12ہزارسے زائدطلبہ وطالبات دُرُست مخارج کے ساتھ قراٰنِ مجیدکی تعلیم حاصل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔  
یہی ہے آرزُو تعلیْمِ قرآں عام ہو جائے 		تلاوت کرنا صُبح و شام میرا کام ہو جائے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	اسلامی بھائی خُودبھی ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع اورہفتہ واراجتماعی طورپردیکھے جانے والے مدنی مذاکرے میں اوّل تاآخرشرکت فرمایا کریں ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّاس کی برکت سے اِطاعَتِ مُصْطَفٰے کرنے ، گُناہوں سے بچنے اورشریعت کے اَحکامات پرعمل کرنے  کا ذِہْن بنے گا ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیِّدُناربیعہ اوراطاعَتِ رسول : 
	حضرت سیِّدُناربیعہ اَسْلَمیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ مجھے رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ