Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
276 - 541
 پہنچنا) اوراس کی بے پردَگی کيسی مُوجِبِ غَضَبِ الٰہی ہوگی ، پردے کی طرف سے بے پروائی تباہی کا سبب ہے ۔ (1) 
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!یقیناً بے پردگی تباہی و بربادی کا سبَبِ عظیم ہے ۔ مگر افسوس!ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ۔ خُدارا!اپنی آخرت کی فکرکیجئے !اوراپنی عورتوں اور مَحارم کوپردے کی ترغیب دیجئے !جو لوگ باوُجُود ِقدرت اپنی عورَتوں اور مَحارِم کوبے پردَگی سے مَنْع نہ کريں وہ”دَیُّوث“(2) ہيں اوردیوث کے لئے جنت میں داخلے سے محرومی کی وعید ہے ۔ چنانچہ
جنت میں داخلے سے محروم : 
	رَحمَتِ عالميان ، سلطانِ دوجہانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عبرت نشان ہے :  ’’ تين شخص کبھی جنّت ميں داخل نہ ہوں گے : ( ۱) …دَیُّوث ، ( ۲) …مَردانی وَضْع بنانے والی عورت اور( ۳) …شراب نوشی کاعادی ۔   ‘‘ (3) 
	لہٰذااطاعَتِ مصطفٰے کرتے ہوئے خُودبھی بدنگاہی سے بچئے اوراپنے گھروالوں کوبھی پردے کی تلقین کیجئے ! گھرمیں شَرعی پردہ رائج کرنے کاایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنے گھر والوں کودعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کیجئے !انہیں اپنے علاقے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں بھیجا کریں ۔ 



________________________________
1 -    خزائن العرفان ، پ۱۸ ، النور ، تحت الآیۃ : ۳۱
2 -   ”دَیُّوث“وہ شَخْص ہوتاہے جواپنی بیوی يامَحرمہ کے ساتھ کسی اجنبی کودیکھے اوراسے اپنے حال پہ چھوڑدے ( اس پرغیرت نہ کھائے )  ۔ ( درمختار ، کتاب الحدود ، باب التعزیر ، ۶ / ۱۱۳) 
3 -    مسند بزار ، مسند ابن عباس ، ۱۲ /  ۲۶۹ ، ۲۷۰ ، حدیث : ۶۰۵۰ ، ۶۰۵۱