Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
272 - 541
پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دعوت کی ، میں بھی آپ کے ساتھ شریک تھا ۔  میزبان نے کھانے میں روٹی کے ساتھ کَدُّوملاگوشت کاسالن پیش کیا ۔ میں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوکدّوشریف تلاش کرکے تَناوُل فرماتے دیکھا ، اس دن کے بعدسے میں کَدُّوشریف کوبہت پسندکرتاہوں ۔ (1) 
	سُبْحٰنَاللہعَزَّ  وَجَلَّ!صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانمیں پیرویِ مصطفٰے کاکیساجذبہ تھاکہ جس کام حکم نہیں بھی دیااسے بھی شوق سے اپناتے تھے توپھرجس کام کاحکم فرمایاکرتے تھے اس میں اطاعت کاکیاعالَم ہوگا ۔ اس ضمن میں صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے اطاعَتِ رسول سے مُتَعَلِّق پیارے پیارے چند واقعات پیشِ خدمت ہیں ۔ چنانچہ
اطاعَتِ رسول پرمشتمل صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے چندایمان افروزواقعات
سیِّدَہ عائشہرَضِیَ اللہُ عَنْہَااورفرمانِ رسول : 
	اُمُّ الْمُومنین  حضرت سیِّدَتُناعائشہ صِدّیقہ طَیِّبَہ طاہِرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس ایک سائل آیا ، آپ نے اُسے  روٹی کاایک ٹکڑا عطافرمادیا ، پھرایک خُوش لباس شخص آیاتوآپ نے اسے بٹھا کر کھاناکھلایا ۔ لوگوں نے اس فَرق کی وجہ پُوچھی توفرمایا : رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمان ہے :  ’’ اَنْزِلُوالنَّاسَ مَنَازِلَھُمْ  ‘‘ یعنی ہرشخص سے اس کے دَرَجے ومرتبے کے مُطابق برتاؤ کرو ۔ (2) 



________________________________
1 -    بخاری ، کتاب البیوع ، باب ذکر الخیاط ، ۲ / ۱۷ ، حدیث : ۲۰۹۲
2 -    ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی تنزیل الناس منازلھم ، ۴ / ۳۴۳ ، حدیث : ۴۸۴۲