Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
271 - 541
ہوجواللہعَزَّ  وَجَلَّکے محبوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوپسندتھی یعنی مُسَلمان کی سی ہو ۔ اگر دل میں ایمان ہے مگر صُورت غیر مُسلم کی سی تو سمجھ لو کہ اسلام میں پورے داخل نہ ہوئے ، سیرت بھی اچھی بناؤ اور صُورت بھی ۔ (1) 
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!یقیناًاِطاعَتِ مُصْطَفٰے کرتے ہوئے اپنے  ظاہروباطن کو اِسلام کے مُطابق کرنے میں فائدہ ہی فائدہ ہے ۔ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانتوپیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ہرہرسنّت پرعمل کی کوشش کیاکرتے تھے ۔ چنانچہ 
بات کرتے وقت مسکرایاکرتے :
	حضرت سیِّدَتُنااُمِّ دَرْداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں : حضرت سیِّدُناابُودَرْداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہجب بھی بات کرتے تومُسکراتے ۔ میں نے عرض کی : آپ اس عادت کو تَرک فرما دیجئے ، ورنہ لوگ آپ کواَحْمَق سمجھنے لگیں گے ۔ انہوں نے فرمایا :  ’’ میں نے جب بھیرَسُوْلُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوبات کرتے دیکھایاسُناتوآپ کومسکراتے ہی دیکھا( لہٰذااسی سنت پرعمل کی نیت سے میں ایساکرتاہوں)  ۔ (2) 
پتلی پتلی گُلِ قُدس کی پتیاں		اُن لبوں کی نزاکت پہ لاکھوں سلام
جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں		اس تبسُّم کی عادت پہ لاکھوں سلام(3)
سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پسند اپنی پسند :
	حضرت سیِّدُنااَنَس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ایک دَرْزی نے 



________________________________
1 -   اسلامی زندگی ، ص۸۲
2 -    مسند احمد ، مسند الانصار ، ۸ / ۱۷۱ ، حدیث : ۲۱۷۹۱
3 -     حدائق بخشش ، ص۳۰۲ ، ۳۰۳