اِطاعَت مُصطفٰے میں ہی نجات ہے :
(1)…ارشادفرمایا : مَنْ اَطَاعَنِیْ دَخَلَ الْجَنَّۃَ وَمَنْ عَصَانِیْ فَقَدْاَبیٰیعنی جس نے میراحکم مانا وہ جنَّت میں داخل ہو گیا اور جس نے میری نافرمانی کی وہ اِنکارکرنے والا ہوگیا ۔ (1)
(2)…ارشادفرمایا : تم میں سے کوئی اس وَقْت تک( کامل) مومن نہیں ہوسکتا ، جب تک اس کی خواہش میرے لائے ہوئے کے تابع نہ ہوجائے ۔ (2)
لہٰذاہمیں چاہیے کہ اپنے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اَقْوال ، اَفْعال ، اَخْلاق وعادات کابغورمُطالَعہ کرکے اپنی زِندگی سنتوں پرعمل کرتے ہوئے اطاعَتِ مصطفٰے میں بسرکریں ۔
سیرت بھی اچھی بناؤاورصورت بھی :
مشہورمُفسرِقرآن ، حَکیْمُ الاُمَّت مُفْتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاِطاعتِ خُدا ومُصْطَفٰے کی اَہَمیَّت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : انسان کوقُدرت نے دوقسم کے اَعضاء دیئے ہیں ، ایک ظاہری ، دوسرے چُھپے ہوئے ۔ ظاہری عُضوتوصُورت چہرہ ، آنکھ ، ناک ، کان وغیرہ ہیں اورچُھپے ہوئے عُضْودل ، دماغ ، جگروغیرہ ہیں ۔ مُسلمان کامل اِیمان والاجب ہوسکتا ہے کہ صُورت میں بھی مُسلمان ہواوردل سے بھی یعنی اِسلام کااس پرایسارنگ چڑھے کہ صُورت اورسیرت دونوں کورنگ دے ، دل میںاللہتعالیٰ اوررَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اِطاعت کاجذبہ موجیں ماررہا ہو ، اس میں ایمان کی شمع جَل رہی ہواورصُورت ایسی
________________________________
1 - بخاری ، کتاب الاعتصام بالکتاب والسنة ، باب الاقتداء بسنن رسول اللّٰہ ، ۴ / ۴۹۹ ، حدیث : ۷۲۸۰
2 - نوادرالاصول ، الاصل الثمانون والمائتان ، ۲ / ۱۲۲۱ ، حدیث : ۱۵۱۸