Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
269 - 541
 حَسَنَةٌ ( پ۲۱ ، الاحزاب : ۲۱) 	کی پیروی بہتر ہے ۔
تفسیرنورالعرفان : 
	مشہورمُفَسّرِقرآن ، حکیْمُ الاُمَّت مُفتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاس آیَتِ مُبارَکہ کے تحت فرماتے ہیں : معلوم ہواکہ حُضُور( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی زِندگی شریف سارے اِنسانوں کے لیے نمونہ ہے ، جس میں زِندگی کاکوئی شُعْبہ باقی نہیں رہتااوریہ بھی مطلب ہو سکتاہے کہ رَبّ( تَعالیٰ) نے حُضُور( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی زِندگی شریف کو اپنی قُدرت کانمونہ بنایا ۔ کاریگر نمونہ پر اپنا سارا زورِ صَنعَت صرف کردیتاہے ۔ معلوم ہواکہ کامیاب زِندگی وہی ہے جو اُن کے نَقْشِ قدم پر ہو ، اگرہمارا جینا ، مرنا ، سونا ، جاگنا حُضُور ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے نَقشِ قدم پر ہو جائے تو یہ سارے کام عبادت بن جائیں  ۔ (1) 
میں مبلغ بنوں سنتوں کا ، خوب چرچا کروں سنتوں کا	
یا خُدا! درس دوں سنتوں کا ، ہوکرم! بہرِ خاکِ مدینہ	
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ حضورنَبیِّ پاک ، صاحبِ لَوْلاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حیاتِ مُبارَکہ ہمارے لئے مَشْعلِ راہ ہے ، لہٰذامُسلمان اورسچے غُلام ہونے کے ناطے ہم پر لازِم ہے کہ تمام مُعاملات میں رسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِطاعت وپیروی کریں اورآپ کی سُنّتوں پر مضبوطی سے عَمَل پیراہوتے ہوئے زندگی بسرکریں کہ یہی ہماری نَجات کاذریعہ ہے ۔ اس ضمن میں دوفرامیْنِ مصطفٰے ملاحظہ فرمائیے :



________________________________
1 -     نورالعرفان ، پ۲۱ ، الاحزاب ، تحت الایۃ : ۲۱