Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
26 - 541
 اَولادکے مُقابلے میں اَہْلِ بیت کے شہزادوں کودوگُناعطافرمایا ۔ اس واقعے میں ہمارے لئے بھی یہ مدنی پُھول مَوْجُود ہے کہ ہم بھی ساداتِ کرام سے مَحَبَّت وشَفْقَت سے پیش آئیں اور ان کاخُوب اَدَب واِحْتِرام بَجالائیں کہ پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ و سلَّمسے نسبت اور آپ کاجزہونے کی وجہ سے ساداتِ کرام خاص تعظیم وتَوْقِیْرکے مستحق ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ سیِّدُنافارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی اہْلِ بیت سے محبت آج آپ کے عُشّاق میں بھی سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شیْخِ طریقت ، امیْرِ اَہْلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہساداتِ کرام کیتَعْظِیْموتَوْقِیْربَجالانے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ مُلاقات کے وَقْت اگرامیْرِاَہْلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکوبتادیاجائے کہ یہ سیِّدصاحب ہیں توبارہادیکھاگیاہے کہ آپ نِہایت ہی عاجزی سے سیِّدزادے کاہاتھ چُوم لیاکرتے ہیں اورانہیں اپنے برابرمیں بٹھاتے ہیں ۔ ساداتِ کِرام کے شہزادوں سے بے پناہ مَحَبَّت اور شَفْقَت سے پیش آتے ہیں ۔ جب کبھی شِیرَنی  وغیرہ بانٹنے کی ترکیب ہوتی ہے تو سیِّدوں کو دوگُنا پیش فرماتے ہیں  ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرچہ  ساداتِ کرام سے مَحَبَّت کرنے والے اَفْراد کی کمی نہیں  مگرافسوس صَد کروڑ افسوس!بعض ایسے لوگ بھی ہیں جو ساداتِ کرام کی اَہَمِیَّت وفضیلت سے ناواقف ہیں یا پھر ان کی خِدْمت کرنے میں سُستی کا شکار ہیں ، اپنی اَوْلادکوتو دُنیاکی ہرآسائش دینے کے لئے تیّاررہیں لیکن جن کے صدقے یہ نعمتیں ملیں ان کی اولاد ( یعنی ساداتِ کرام) کی خِدْمات کے لئے ایک رُوپیہ بھی جیْبِ خاص سے حاضِرکرنے سے کَتْراتے ہیں ، حالانکہ ساداتِ کرام کی خدمت وخیرخواہی کے بڑے فضائل ہیں ۔ چنانچہ
سادات کی خیرخواہی کی فضیلت : 
	رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : جس نے میرے اَہْلِ بیت میں سے