Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
267 - 541
اتارکرپھینکاہے میں اسے کبھی نہیں اٹھاؤں گا ۔ (1) 
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اندازہ لگائیے کہ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانحضورنَبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے کیسے مُطیع وفرمانبردارتھے کہ اگروہ صحابی چاہتے تو انگوٹھی اُٹھا کراپنے اِستعمال میں لا سکتے تھے ، مگرکامل محبت واطاعت نے اس بات کی اجازت نہ دی کہ محبوب نے جس چیزکوناپسندکرتے ہوئے پھینک دیااسے دوبارہ ہاتھ لگائیں ۔ یقیناًہرمُسلمان کوچاہئے کہ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی سیرت پرعمل کرتے ہوئے رَسُوْلُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اطاعت وفرمانبرداری میں زندگی گزارے ، جن چیزوں سے آپ نے منع فرمایاان سے بچیں اورجنہیں بجالانے کاحکم دیاپابندی کے ساتھ ان پرعمل پیراہوں کیونکہ ہرمسلمان پراللہعَزَّ  وَجَلَّاورپیارے رسولصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی اطاعت وفرمانبرداری لازم ہے ۔ چنانچہ
اللہورسول کی اطاعت واجب ہے :
	پارہ9 ، سُوْرَۃُ الْاَنْفَال ، آیت نمبر1میں ارشادہوتاہے : 
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۱) ( پ۹ ، الانفال : ۱)
ترجمۂ کنزالایمان : اوراللہ و رسول کاحکم مانواگر ایمان رکھتے ہو ۔
	مشہورمُفَسِّرِقرآن ، حکیْمُ الاُمَّت ، مُفْتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاللہ ورسول عَزَّ  وَجَلَّوصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمکی اطاعت میں فرق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : اللہعَزَّ  وَجَلَّ اوراس کے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اِطاعت میں فرق یہ ہے کہ رَبّ تعالیٰ کی اِطاعت صِرْف اس کے دئیے گئے حکم میں ہوگی ، اس کے کاموں میں اِطاعت نہیں ہوسکتی ،



________________________________
1 -    مسلم ، کتاب اللباس والزینة ، باب فی طرح خاتم الذهب ، ص۸۹۱ ، حدیث : ۵۴۷۲