٭ … سَلام( میں پہل) کرنے والے پر90 رَحمَتیں اورجواب دینے والے پر10 رحمَتیں نازِل ہوتی ہیں ۔ (1) ٭ … اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میںوَرَحْمَۃُ اللهبھی کہیں گے تو20نِیکیاں ہوجائیں گی اوروَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گے تو30نِیکیاں ہوجائیں گی ۔ (2) ٭ … اِسی طَرح جَواب میںوَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَ رَحْمَۃُ اللهِ وَ بَرَکاتُہٗکہہ کر30نِیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ ٭ … سَلام کا جواب فَوراًاوراِتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سَلام کرنے والا سُن لے ۔ (3)
طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی مطبوعہ دوکُتُب ( ۱) …312صفحات پرمشتمل کتاب ’’ بہارِشریعت ‘‘ حصّہ16اور( ۲) …120صفحات کی کتاب ’’ سُنَّتیں اورآداب ‘‘ ہَدِیَّۃحاصل کیجئے اورپڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
مجھ کو جَذبہ دے سفر کرتا رہوں پَرْوَرْدگار
سُنتَّوں کی تربیَت کے قافلے میں بار بار(4)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭
________________________________
1 - کیمیائے سعادت ، رکنِ دوم ، اصل پنجم ، باب سیم ، ۱ / ۳۹۴
2 - بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ، ۳ / ۴۵۸ ، ملخصاً ، ملتقطا
3 - بہارِ شریعت ، حصہ۱۶ ، ۳ / ۴۶۰ ، ۴۶۴ ، ملخصاً ، ملتقطا
4 - وسائل بخشش مرمم ، ص ۶۳۵