Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
264 - 541
 سجالی ہے اورمدنی حُلیہ بھی اَپنالیاہے ، اللہعَزَّ  وَجَلَّکامزیدکرم یہ ہواہے کہ والِدَیْن نے بخوشی مجھے  ’’ وقْفِ مدینہ  ‘‘  کردیا ہے ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورچندسنّتیں اورآداب بَیان  کرنے کی سعادت حاصِل کرتاہوں ۔ مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ جَنَّت  نشان ہے :  ’’ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔   ‘‘ (1) 
سلام کے چند مدنی پھول :
	 ٭ …  مسلمان سے مُلاقات کرتے وَقْت اُسے سَلام کرناایک کادوسرے پرحق ہے ۔   ٭ …  دِن میں کتنی ہی بار مُلاقات ہو ، ایک کمرہ سے دُوسرے کمرے میں بار بارآنا جانا ہو وَہاں موجودمسلمانوں کوہربار سَلام کرنا کارِ ثَواب ہے ، حضورنَبِیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ جنت نشان ہے : جب کوئی شخص اپنے بھائی سے ملے تواُسے سلام  کرے پھر ان دونوں کے درمیان درخت یادیوارحائل ہوجائے  اور پھر ملاقات ہو تو پھر اسی طرح اُسے سلام کرے ۔ (2)  ٭ …  سلام میں پہل کرناسُنَّت ہے ۔  ٭ …  سَلام میں پہل کرنے والا رحمَتِ الٰہی کازیادہ مستحق ہے ۔ (3)  ٭ …  سَلام میں پہل کرنے والا تکبُّرسے بھی بَری ہے ۔ (4)



________________________________
1 -   ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاءفی الاخذبالسنة...الخ ، ۴ /  ۳۰۹ ، حدیث : ۲۶۸۷
2 -    ابو داود ، کتاب السلام ، باب فی الرجل یفارق الرجل     الخ ، ۴  / ۴۵۰ ، حدیث : ۵۲۰۰
3 -    ابو داود ، کتاب السلام ، باب فی فضل من بدأ بالسلام ، ۴  / ۴۴۹ ، حدیث : ۵۱۹۷
4 -    شعب الایمان ، باب فی مقاربة و موادة  اهل الدین ، ۶ / ۴۳۳ ، حدیث : ۸۷۸۶