علْمِ دِین کی فضیلت میں آتاہے کہ حضرت سیِّدُناابُوذَرغفاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورپُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے ارشادفرمایا : اے ابوذر! تمہارااس حال میں صُبح کرنا کہ تم نے اللہعَزَّ وَجَلَّکی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہوتمہارے لئے 100رکعت نفل پڑھنے سے بہترہے اورتمہارااس حال میں صبح کرناکہ تم نے علم کاایک باب سیکھاہوجس پرعمل کیاگیاہویانہ کیاگیاہو ، یہ تمہارے لئے ہزاررکعت نوافل پڑھنے سے بہترہے ۔ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے !ہاتھوں ہاتھ نیّت کرتے ہیں کہ ہم بھی ہر ہفتے مَدَنی مُذاکرے میں اَوَّل تا آخر شرکت کو یقینی بنائیں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی مدنی مُذاکرے میں شرکت کی دعوت دیتے رہیں گے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّخُوب خُوب برکتیں حاصل ہوں گی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!کئی اسلامی بھائی مدنی مُذاکرے کی برکت سے اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکے ہیں ۔ آئیے ! ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سُنتے ہیں ۔ چُنانچہ
میں نے گُناہوں سے توبہ کر لی :
واہ کینٹ( پنجاب ، پاکستان) کے اسلامی بھائی کے بیان کالُبِ لُباب ہے کہ بہت سے نوجوانوں کی طرح میں بھی مُتعدَّداَخلاقی بُرائیوں میں مبُتلاتھا ۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا ، کھیل کُودمیں وَقْت بربادکرنا میرامحبوب مَشْغَلہ تھا ۔ گھرمیں مدنی چینل چلنے کی برکت سے مدنی مُذاکرہ دیکھنے کی سَعادت نصیب ہوئی ، اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!پچھلے گُناہوں سے تائب ہوکر فرائض وواجبات کاعامِل بننے کے لیے کوشاں ہوں ، چہرے پر ایک مُٹھی داڑھی شریف
________________________________
1 - ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب فضل من تعلم القران وعلمہ ، ۱ / ۱۴۲ ، حدیث : ۲۱۹