Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
262 - 541
 بھی فیض یاب ہو سکیں اوران کا بھی یہ مدنی ذِہْن بن جائے کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے ، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ ۔ اِنْتہائی قلیل عرصہ میں اب تک اس مجلس کے تحت دُنیا کی مختلف زَبانوں میں امیْرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بہت سی تَصانیف اورمَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی کُتُب ورَسائل کاتَرجمہ ہوچُکاہے ۔ ہمیں بھی چاہیے کہ مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی کُتُب ورَسائل کا خُود بھی مُطالَعہ کریں اوراپنے دوست واَحْباب کو بھی پڑھنے کی ترغیب دِلائیں ، تقسیم کاسلسلہ بھی جاری رکھیں اور ہوسکے تو نیکی کی دعوت عام کرنے کی نیّت سے تحائف میں کتب و رسائل دیتے رہیں ۔ 
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں		اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مَچی ہو!(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!تبلیْغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسِیاسی تحریکدعوتِ اسلامی کا مُشکبار مدنی ماحول اچھی صُحْبت فَراہَم کرتا ہے ، اس  کی برکت سے لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں ۔ آپ بھی دعو تِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اورذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں حصّہ لیجئے ۔ ان مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کام” مَدَنی مذاکرے “ میں اَوّل تاآخرشرکت بھی ہے ۔  مَدَنی مذاکرے کی تو  کیا ہی بات ہے کہ اس میں شیْخِ طریقت ، امیْرِ اَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے کیے گئے مُختلف سُوالات کے دِلچسپ جوابات سن کر عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتاہے اور



________________________________
1 -     وسائل بخشش مرمم ، ص۳۱۵