Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
261 - 541
 آپ کابے حد اَدب نورِاِیمان میں اِضافے کاسبب اوراِیمان کی جڑ ہے ۔ 
 ٭ …  کسی بادشاہ کی اُس کی قوم میں ایسی شان وشوکت اورقَدْر و مَنْزِلت نہیں دیکھی گئی جیسی حضورتاجدارکائناتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی ان کے صحابہعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانمیں دیکھی گئی ۔ 
 ٭ …  آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے نسبت رکھنے والے آل واَصْحاب ، اَزْواج ، اَوْلاد ، تَبُّرکات اورآپ کے ذِکْرِ اَقْدس کی بھی تعظیم ضروری ہے ۔ 
 ٭ …  تعظیْمِ مُصطفٰے کاتقاضاہے کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے مَنْسُوب ہرمُبارَک چیزکی تعظیم کی جائے ۔ 
 ٭ …  عاشقانِ رسول جَشنِ عید میلادُ النَّبی بھی بڑی دُھوم دھام سے مَناتے ہیں کیونکہ یہ دن حضورانور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے نسبت کی وجہ سے عظمت والا ہے ۔ 
 ٭ …  ہمیں بھی چاہیے کہ سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاجَشن مَناکررَبّعَزَّ  وَجَلَّکی رِضا حاصل کریں ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّاس کی بے شُماررحمتیں اورڈھیروں برکتیں حاصل ہوں گی ۔  
مجْلسِ تراجم :
	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!تبلیْغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیرسِیاسی تحریکدعوتِ اسلامی ساری دُنیامیں عشْقِ رسول کی شمعیں روشن کرنے اورنیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے مختلف شُعبہ جات کے ذریعے دیْنِ مَتین کی خدمت میں مصروف ِعمل ہے ، اِنہی شُعْبوں میں سے ایک شعبہ ’’ مجلِسِ تَراجِم  ‘‘ بھی ہے جوشیْخِ طریقت ، امیْرِاہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاورمَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکی کُتُب و رَسائل کا مُختلف زَبانوں میں تَرجمہ کرنے کی خِدْمت سَر اَنْجام دے رہی ہے تاکہ اُردو پڑھنے والوں کے ساتھ ساتھ دُنیا کی دیگر زبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ