Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
260 - 541
 گھروں میں اجتماعات فرمائیں) ربیعُ الاول شریف کے دوران ہونے والے تمام اجتماعات میں جن سے ہوسکے وہ سار امہینہ سبز پرچم ساتھ لایا کریں ۔ 
لب پر نعتِ رسولِ اکرم ہاتھوں میں پرچم		دیوانہ  سرکار  کا   کتنا    پیارا     لگتا     ہے
	گیارہ کی شام کوورنہ12ویں شب کو غسل کیجئے ۔ ہوسکے تو اس عیدوں کی عید کی تعظیم کی نِیَّت سے سفید لباس ، عمامہ ، سربند ، ٹوپی ، سر پر اَوڑھنے کی سفید چادر ، پردے میں پردہ کرنے کے لئے کتھئی چادر ، مسواک ، جیب کارومال ، چپّل ، تسبیح ، عِطرکی شیشی ، ہاتھ کی گھڑی ، قلم ، قافِلہ پیڈوغیرہ اپنے استِعمال کی ہر چیز ممکنہ صُورت میں نئی لیجئے ۔ ( اسلامی بہنیں بھی اپنی ضَرورت کی جو جو اشیاءممکن ہوں وہ نئی لیں) 
آئی  نئی  حکومت  سکّہ  نیا  چلے  گا		عالَم نے رنگ بدلا صبْحِ شَبِ وِلادت(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان   کا خُلاصہ :
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!آج کے بیان میں ہم نے سُنا کہ
 ٭ …  رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعظیم ایمان کاحصَّہ ہے ۔ بنی اِسرائیل کے 200سالہ گنہگار و بدکردار شخص کی بخشش کاذریعہ تعظیْمِ مصطفٰے ہی بنی ۔ 
 ٭ …  صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانمیں تعظیْمِ مُصطفٰے کا بہت زِیادہ جذبہ تھا ۔ 
 ٭ …  تعظیْمِ مصطفٰے حیاتِ مبارک میں ہی نہیں بلکہ رہتی دُنیا تک آنے والے ہر مسلمان پرفرض ہے ۔ 
 ٭ …  مصطفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عشق ومحبت اورہرمعاملے میں



________________________________
1 -     ذوق نعت ، ص ۶۷