دُھومیں مَچاتے ہیں ۔ ربیعُ الاول شریف کے دوران1200روپے اگریہ نہ ہوسکے تو112روپے اوراگر یہ بھی نہ بن پڑے تو۱۲روپے ( بالِغان) کسی سُنّی عالِم کو پیش کیجئے ۔ اگر اپنی مسجد کے امام ، مُؤذِّن یا خُدّام میں بانٹ دیں تب بھی ٹھیک ہے بلکہ یہ خدمت ہر ماہ جاری رکھنے کی نیّت کریں تو مدینہ مدینہ ۔ جمعہ کے روزدیں تو بہتر کہ جمعہ کو ہر نیکی کا سَتَّر( 70) گُنا ثواب ملتا ہے ۔ سُنَّتوں بھرے بیان کی کیسٹ سُن کر کئی لوگوں کی ا صلاح ہونے کی خبریں ہیں ، آپ حضرات میں بھی کچھ نہ کچھ ایسے خُوش نصیب ہوں گے جوبیان کی کیسٹ سُن کر مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوئے ہوں گے ۔ لہٰذا ایسی کیسٹیں اورV.C. ٭ ,Sلوگوں تک پہنچانا ، دِین کی عظیم خِدمت اوربے اِنْتہا ثواب کا باعِث ہے ، تو جس سے بن پڑے ہفتہ میں ورنہ مہینے میں کم ازکم12آڈیویاوڈیوکیسٹیں سنّتوں بھرے بیان کی ضرورفروخت کرے ۔ مُخَیَّر اسلامی بھائی اگرمُفْت تقسیم کریں تومدینہ مدینہ ۔ جَشنِ وِلادت کی خُوشی میں بیان کی کیسٹیں اورV.C.Ds. خوب تقسیم فرمائیے اورتبلیْغِ دین میں حصّہ لیجئے ۔ شادی بیاہ کے مواقِع پر ’’ شادی کارڈ ‘‘ کے ساتھ رِسالہ اورہوسکے توبیان کی کیسٹ یا V.C.Ds. بھی منسلک فرمائیے ۔ عیدکارڈز کارَواج ختم کرکے اِس کی جگہ بھی یہی رائج کیجئے تاکہ جو رقم خرچ ہو اُس سے دِین کابھی فائدہ ہو ۔ مجھے لوگ قیمتی عیدکارڈزبھجواتے ہیں ، اِس سے دِل خُوش ہونے کے بَجائے جلتا ہے ۔ کاش ! عید کارڈ پر خَرچ ہونے والی رقم دین کے کام میں صَرف کی جاتی!نیزاس پر لگی ہوئی افشاں ( یعنی چمکدار پاؤڈر) سے سخت پریشانی ہوتی ہے ۔
اُنکے در پے پلنے والا اپنا آپ جواب کوئی غریب نواز تو کوئی داتا لگتا ہے
بڑے شہرمیں ہرعلاقائی مُشاوَرت کانگران( قصبے والے قصبے میں) 12دن تک روزانہ مختلف مساجِدمیں عظیْمُ الشّان سُنَّتوں بھرے اجتماعات مُنْعَقِد کرے ( ذِمّہ دار اسلامی بہنیں