Brailvi Books

بیاناتِ دعوتِ اسلامی
258 - 541
	اپنے گھرپر۱۲جھا لَروں ( یعنی لڑیوں) یا کم اَزْکم ۱۲ بلبوں سے نیز اپنی مسجِدومحلے میں بھی۱۲دن تک خُوب چَراغاں کیجئے ۔ ( مگر ان کاموں کے لئے بجلی چوری کرنا حرام ہے  ۔ لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فَراہَم کرنے والے اِدارے سے رابِطہ کرکے جائزذرائِع کی ترکیب بنایئے ) سارے عَلاقے کوسبزسبز پرچموں اوررنگ برنگے بلبوں سے سَجا کر دُلہن بنادیجئے ۔ مسجِداورگھر کی چھت پر چوک وغیرہ پرراہگیروں اورسُواریوں کو تکلیف سے بچاتے ہوئے حُقوقِ عامّہ تَلَف کئے بِغیر فضامیں مُعلَّق۱۲ میٹر یا حَسبِ ضَرورت سائز کے بڑے بڑے پرچم لہرائیے ۔  بیچ سڑک پر پرچم مت گاڑیئے کہ اس سے ٹریفک کا نظام مُتأَثِّر ہوتا ہے ۔ نیز گلی وغیرہ کہیں بھی اِس طرح کی سجاوٹ  نہ کیجئے ، جس سے مسلمانوں کا راستہ تنگ ہو اور اُن کی حق تَلَفی اور دل آزاری ہو ۔ 
مَشرق ومَغرب میں اِک اِک بامِ کعبہ پر بھی ایک
نَصب پرچم ہوگیا ، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا(1)
	ہراسلامی بھائی حَسْبِ توفیق زِیادہ ، ورنہ کم اَزْ کم۱۲روپے کے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہکے مطبوعہ رسائل اور مَدَنی پُھولوں کے مُختلف پَمفلٹ ، جُلُوسِ میلادمیں بانٹے اوراسلامی بہنیں بھی تقسیم کروائیں ۔ اِسی طرح سارا سال اپنی دُکان وغیرہ پرتقسیْمِ رسائل کا اِہتمام فرماکر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیے ۔ شادی غَمی کی تَقاریب میں اورمرحوموں کے ایصالِ ثواب کی خاطربھی ’’ تقسیْمِ رسائل  ‘‘ کیجئے !اوردیگرمُسلمانوں کواس کی ترغیب دیجئے ۔ 
	سگ ِمدینہ کاتحریرکردہ پمفلٹ ’’ جَشنِ ولادت کے ۱۲مدنی پُھول  ‘‘ ممکن ہوتو112 ورنہ کم اَزْکم۱۲عددنیزہوسکے تورسالہ ’’ صُبْحِ بہاراں  ‘‘ 12عددمَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہسے ہَدِیّۃً حاصل کرکے تقسیم کیجئے ۔ خُصُوصاًاُن تنظیموں کے سربراہوں تک پہنچائیے جوجَشنِ وِلادَت کی



________________________________
1 -     وسائِلِ بخشش مرمم ، ص۱۴۶