کے ساتھ کم اَزْکم تین دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں اور اسلامی بہنیں 30دن تک روزانہ گھرکے اندر( صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحرموں میں) درسِ فیضانِ سُنَّت جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نیّت فرمائیں ۔
لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سُنَّتیں قافِلے میں چلو(1)
اپنی مسجِد ، گھر ، دُکان ، کارخانہ وغیرہ پر12عَدَدورنہ کم اَزْکم ایک عَدَدسبزسبزپرچم رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کی چاندرات سے لیکرسارامہینہ لہرائیے ۔ بسوں ، ویگنوں ، ٹرکوں ، ٹرالوں ، ٹیکسیوں ، رکشوں وغیرہ پرضرورتاًاپنے پلّے سے پرچم خریدکرباندھ دیجئے ۔ اپنی سائیکل ، اسکوٹراورکارپربھی لگائیے ۔ ہر طرف سبزسبز پرچموں کی بہاریں مسکُراتی نظر آئیں گی ۔ عُمُوماًٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اور بے ہُودہ اَشْعار لکھے ہوتے ہیں ۔ میری آرزُوہے کہ ٹرکوں ، بسوں ، ویگنوں ، رکشوں ، ٹیکسیوں ، سُوزوکیوں اور کاروں وغیرہ کے پیچھے نُمایاں اَلْفاظ میں تحریرہو ، مجھے دعوتِ اسلامی سے پیارہے ۔ مالِکانِ بس اورٹرانسپورٹ والوں سے ملکر مَدَنی ترکیبیں کیجئے اورسگ ِمدینہعُفِیَ عَنْہکے دل کی دُعائیں لیجئے ۔
ضَروری اِحْتِیاط : اگرجھنڈے پرنَقشِ نَعلِ پاک یاکوئی لکھائی ہوتواس بات کاخیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو ، نہ ہی زمین پرتشریف لائے ۔ نیز جُوں ہی ربیعُ الاول شریف کامہینہ تشریف لے جائے فوراًاُتارلیجئے ۔ اگراحتِیاط نہیں کرپاتے اوربے ادَبی ہو جاتی ہے تو بِغیرنقش وتحریر کے سادَہ سبزپرچم لہرائیے ۔ ( سگ ِمدینہعُفِیَ عَنْہبھی حتَّی الامکان اپنے مکانِ بے نشان بنام ’’ بیتُ الفنا ‘‘ پر سادہ جھنڈے لگوا تا ہے )
نبی کا جھنڈا لیکر نکلو دُنیا پر چھا جاؤ نبی کا جھنڈا اَمْن کا جَھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
________________________________
1 - وسائل بخشش مرمم ، ص۶۶۹